بجلی کی وزارت

این ایچ پی سی نے سال 21۔2020 کے لئے ڈٹیلنگ ٹارگیٹ کو لے کر بجلی کی وزارت کے ساتھ عرضداشتی مفاہمت پر دستخط کیے


عمدہ درجہ بندی کے تحت پیداواری ہدف 27500 ایم یو رکھا گیا ہے جو گذشتہ برس 26000 ایم یو تھا

کے پکس ہدف اور ٹریڈ ریسیویبلس سے متعلق اہداف بھی آج دستخط ہوئی عرضداشتی مفاہمت کا حصہ ہیں

یہ چمیرا ۔ II  پاور اسٹیشن کی یونٹ #1 اور یونٹ #2 کی بحالی کے سلسلے میں سنگ میل ہے اور اس عرضداشتی مفاہمت میں مالی اثاثہ جاتی معیارات کو بھی شامل کیا گیا ہے

Posted On: 29 SEP 2020 7:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29 ستمبر 2020: بھارت کی اہم ہائیڈرو پاور کمپنی اور بھارتی حکومت کی ایک درج فہرست ’اے‘ منی رتن انٹرپرائز نے سال 21۔2020 کے لئے ڈٹیلنگ ٹارگیٹ کو لے کر بجلی کی وزارت کے ساتھ 29.09.2020 کو ایک عرضداشتی مفاہت پر دستخط کیے۔ اس عرضداشتی مفاہمت پر بھارتی حکومت کی بجلی کی وزارت کے سکریٹری جناب سنجیو نندن سہائے اور این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی جناب اے کے سنگھ نے بجلی کی وزارت اور این ایچ پی سی کے سینئر افسران کی موجودگی  میں دستخط کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YBXH.jpg

بھارتی حکومت کی بجلی کی وزارت کے سکریٹری جناب نندن سہائے اور این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی جناب اے کے سنگھ نے نئی دہلی میں سال 21۔2020 کے لئے بھارتی حکومت کی بجلی کی وزارت اور این ایچ پی سی کے درمیان عرضداشتی مفاہمت پر دستخط کیا۔ بجلی کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری (ہائیڈرو) جناب تنمے کمار، این ایچ پی سی کے ڈائرکٹر (تکنیکی) جناب وائی کے چوبے اور این ایچ پی سی کے ایگزیکیوٹیو ڈائرکٹر جناب ہریش کمار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

این ایچ پی سی کے لئے دستخط شدہ عرضداشتی مفاہمت میں عمدہ درجہ بندی کے تحت پیداواری ہدف 27500 ایم یو رکھا گیا ہے جو کہ گذشتہ برس 26000 ایم یو تھا۔ آپریشنوں سے آمدنی (نیٹ) کے لئے عمدہ ایکسلینٹ ٹارگیٹ 8900 کروڑ روپئے رکھا گیا ہے، آپریشنوں سے آمدنی (نیٹ) کی فیصد کی شکل میں آپریٹنگ منافع 38.00 فیصد رکھا گیا ہے اور پی اے ٹی / اوسط خالص قیمت 10.50 فیصد رکھی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، عرضداشتی مفاہمت میں بجٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنانے کے لئے کیپکس ٹارگیٹ، ٹریڈ ریسیوبلس سے متعلق ٹارگیٹ، گذشتہ برس کے دوران اشیاء اور خدمات کی کل خرید کے مقابلے جی ای ایم پورٹل کے ذریعہ اشیاء اور خدمات کی خرید کے وقت بنیاد اور فیصد پر گذشتہ برس کے دوران کمپنی کے خلاف قرض کی شکل میں نہ تسلیم کی گئے دعوؤں میں تخفیف وغیرہ شامل کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، یہ چمیرا ۔ II  پاور اسٹیشن کی یونٹ #1 اور یونٹ #2 کی بحالی کے سلسلے میں سنگ میل ہے اور اس عرضداشتی مفاہمت میں مالی اثاثہ جاتی معیارات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

****

م ن۔ ا ب ن

U:5963

 


(Release ID: 1660220) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Punjabi