ارضیاتی سائنس کی وزارت

آج 28 ستمبر 2020 کوشمال مغربی ہندوستان کے بعض علاقوں سےجنوب مغربی مانسون کی واپسی


جنوب مغربی مانسون کی واپسی کی عام طور پر تاریخ 17 ستمبر ہے

Posted On: 28 SEP 2020 5:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:28 ستمبر، 2020:

ہندوستانی محکمہ موسمیات کے موسم کی پیش گوئی سے متعلق قومی مرکز کے مطابق :

شمال مغربی ہندوستان کے مغربی علاقوں میں کرۂ باد کی نچلی سطح میں اینٹی سائیکلونک چکربننے کے سبب اور رطوبت اور بارش میں واضح کمی کے سبب آج 28ستمبر 2020 کو راجستھان اور پنجاب کے بعض مغربی علاقوں سے جنوب مغربی مانسون کی واپسی ہوگئی جبکہ جنوب مغربی مانسون کی واپسی کی عام طور پر تاریخ 17ستمبر ہے۔

مغربی راجستھان  سے جنوب مغربی مانسون کی واپسی کی گزشتہ پانچ سال کے دوران کی تاریخ درج ذیل ہیں:

  • 2019 میں 09 اکتوبر
  • 2018 میں 29 ستمبر
  • 2017 میں 27 ستمبر
  • 2016 میں 15 ستمبر
  • 2015 میں 04 ستمبر

جنوب مغری مانسون کی واپسی کی لائن امرتسر، بھٹنڈا، ہنومان گڑھ، بیکانیر، جیسلمیر اور شمالی ارض البلد 26ڈگری/ مشرقی طول البلد 70 ڈگری سے گزرتی ہے۔ (ضمیمہ 1)

اگلے دو سے تین دن کے دوران راجستھان اور پنجاب کے مزید کچھ علاقوں اور ہریانہ،چنڈی گڑھ، دہلی ، اترپردیش اور مدھیہ پردیش کے بعض علاقوں سے جنوب مغربی مانسون کی مزید واپسی کیلئے حالات سازگار بن رہے ہیں۔

اس دوران،

  مشرقی  بہار کے اوپر ایک سائیکلونک چکر سے ایک ٹرف آندھراپردیش کے ساحلی علاقوں سے متصل مغربی وسطی خلیج بنگال، گنگا کی تاس والے مغربی بنگال اور ساحلی اڈیشہ تک کرۂ باد کی نچلی سطح تک جارہی ہے۔اس کے اثر کے تحت :

  اگلے تین دنوں کے دوران  جنوب جزیرہ نما ہندوستان کے علاقوں میں معتدل کڑک اور بجلی کے ساتھ چھٹ پٹ بارش سے لیکر بڑے پیمانے پر بارش ہوسکتی ہے۔

اگلے دو دنوں کے دوران تملناڈو ، رائل سیما، جنوب کرناٹک کے اندرونی علاقوں اور کیرالا میں 29 ستمبر2020 کو چھٹ پٹ مقامات پر بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

  اگلے پانچ دنوں کے دوران شمال مغربی  ہندوستان کے زیادہ تر علاقوں میں خشک موسم رہنے کا امکان ہے۔

  اگلے بارہ گھنٹے کے دوران شمالی ہندوستان وسطی اور شمال مشرقی ہندوستان میں بجلی  کے کڑک کے ساتھ معتدل برق وباراں کے طوفان کا امکان ہے۔

مزید تفصیلات اور پیش گوئی سے متعلق تازہ ترین جانکاری کیلئے ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)، نئی دہلی ویب سائٹ دیکھیں:

http://www.mausam.imd.gov.in

ضلع کی سطح پر  وارننگ کیلئے  ریاستی سطح پر آئی ایم ڈی  کے موسمیاتی مراکز / علاقائی موسمیاتی مراکز کی ویب سائٹ دیکھیں۔

مخصوص مقام کی پیش گوئی اور وارننگ کیلئے موسم ایپ ڈاؤن لوڈ کریں ، اسی طرح زرعی موسمیاتی ایڈوائزری کیلئے  میگھدوت ایپ اور کڑک اور بجلی کی وارننگ کیلئے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضمیمہ -1

http://pibphoto.nic.in/documents/rlink/2020/sep/i202092801.gif

پیش گوئی:

http://pibphoto.nic.in/documents/rlink/2020/sep/i202092802.gif

http://pibphoto.nic.in/documents/rlink/2020/sep/i202092803.gif

 

 

 

 

 

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:5933



(Release ID: 1660118) Visitor Counter : 123


Read this release in: Tamil , English , Telugu