وزارت دفاع

دفاعی صنعت کے بارے میں کمبوڈیا کے ساتھ ایک ویبینار اور نمائش کا اہتمام کیا گیا

Posted On: 25 SEP 2020 7:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،25 ستمبر،      بھارت اور کمبوڈیا کے درمیان آج ایک ویبینار منعقد کیا گیا۔ ویبینار کا موضوع تھا ‘‘انڈیان ڈیفنس انڈسٹری گلوبل آؤٹ ریچ فار کلیموریٹیو پارٹنر شپ: ویبینار اینڈ ایکسپو’’۔ اسے ایس آئی ڈی ایم کے ذریعے وزارت دفاع کی دفاعی پیداوار کے محکمے کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔

یہ ویبینار در اصل ویبیناروں کے اس سلسلے کا ایک حصہ ہے  جو دوست ملکوں کے ساتھ دفاعی برآمدات میں اضافہ کرنے اور اگلے پانچ برسوں کے دوران 5 ارب ڈالر سے دفاعی برآمدات سے نشانےکے  حصول کے لیے منعقد کیے جارہے ہیں۔

بھارت سے وزارت دفاع کے سینئر حکام اور کمبوڈیا کی طرف سے سینئر فوجی حکام نے ویبینار میں شرکت کی اور انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے بارے میں اظہار خیال کیا۔

بہت سی بھارتی کمپنیوں مثلاً الفا ڈیزائن ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ، ایل اینڈ ٹی، ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹم پرائیویٹ  لمیٹڈ، بی ای ایل، بھارت فورج لمیٹڈ، اشوک لی لینڈ لمیٹڈ اور مہندرا ڈیفنس سسٹم پرائیویٹ لمیٹڈ نے بڑے فلیٹ فارموں/ سامان مثلاً توپ خانہ نظام،  زمینی سرنگوں سے  محفوظ رہنے والی گاڑیوں، الیکٹرانک اور مواصلاتی نظام، زمینی سرنگوں کو ناکارہ کرنے سے متعلق سامان وغیرہ کا ویبینار میں مشاہدہ کرایا گیا۔

ویبینار میں 200 سے زیادہ نمائندوں نے شرکت کی نمائش میں  100 ورچوئل نمائش اسٹال لگائے گئے تھے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا       

U:5872



(Release ID: 1659471) Visitor Counter : 132