وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او سے ڈی جی کیو اے تک پیناکااسلحہ نظام کی اے ایچ ایس پی منتقلی

Posted On: 25 SEP 2020 6:56PM by PIB Delhi

 

آج 25 ستمبر 2020 کو ایک اہم سنگ میل کو حاصل کیا گیا جب پیناکااسلحہ نظام کی اتھارٹی ہولڈنگ سیلڈ پارٹیکولرس (اے ایچ ایس پی) ذمہ داری کو ڈی آر ڈی او کے ذریعے ڈی جی کیو اے کو منتقل کیا گیا۔ اے ایچ ایس پی کی منتقلی پیناکاراکٹس، لانچرس ، بیٹری کمانڈ پوسٹ، لیڈر کم ری پلینشمنٹ اور ری پلینشمنٹ وہیکل کی کامیابی سے پیداوار کے ساتھ ساتھ  کوالٹی ایشورینس پروسیس کے کامیاب اسٹیبلشمنٹ کو بیان کرتا ہے۔ اے ایچ ایس پی کی منتقلی کا عمل اے آر ڈی ای ، پُنے کے مقام پر عمل میں آیا جہاں متعدد پیداواری ایجنسیوں، کوالٹی ایشورینس ایجنسیوں، رکھ رکھاؤ ایجنسیوں اور یوزرس کے ذریعے  درکار دستاویزات کو رسمی انداز میں اے آر ڈی ای، ایچ ای ایم آر ایل اور وی آر ڈی ای کے ذریعے سی کیو اے (اے) کے حوالے کیا گیا۔

پیناکا ایک آزاد فلائٹ آرٹیلری راکٹ نظام ہے جس کے پاس 37.5 کلو میٹر کا رینج ہے۔ پیناکاراکٹ ایک ملٹی بیرل راکٹ لانچر سے لانچ کیا گیا ہے جس میں 44 سیکنڈ میں 12 راکٹوں کو لانچ کرنے کی صلاحیت ہے۔ اس اسلحہ نظام کو ایچ ای ایم آر ایل ، وی آر ڈی  ای اور سی ا ے آئی آر کے اشتراک سے پُنے میں واقع لیب آرمامینٹ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (اے آر ڈی ای) کے ذریعے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔

پیناکاراکٹ اور اس کے زمینی نظام فی الحال آرڈیننس فیکٹریز، بی ای ایم ایل، بی ای ایل، ٹاٹا پاور اور ایل اینڈ ٹی ڈیفنس  میں تھوک پیداوار کے تحت ہیں۔

ویڈیو کانفرنس کے ذریعے  اس پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے ڈی ڈی  آر اینڈ ڈی  کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے اے ایچ ایس پی منتقلی کو پیناکاراکٹ  نظام کی ترقی کی پیش رفت میں ایک تاریخی قدم قرار دیا اور کہا کہ پیناکاراکٹ نظام مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے طویل راستہ طے کریگا۔

ڈی جی کیواے کے ڈائرکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل سنجے چوہان ، او ایف بی کے چیئرمین جناب سی ایس وشوکرما، وی ایس ایم اور آرٹیلری کے ڈائرکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل کے روی پرساد اور آرمامینٹ کمبیٹ انجینئرنگ کلسٹر کے ڈائرکٹر جنرل جناب پی کے مہتہ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس تقریب میں حصہ لیا۔ اے آر ڈی ای میں منعقدہ اس تقریب میں اے آر ڈی ای کے ڈائرکٹر ڈاکٹر وی وینکٹیشور راؤ، ایچ ای ایم آر ایل کے ڈائرکٹر جناب کے پی ایس مورتی، وی آر ڈی ای کے ڈائرکٹر جناب سنگم سنہا، سی کیو اے (اے) کے قائم مقام کنٹرولر جناب اے وی شندےاور سی کیو اے (ایم ای) کی ڈی ڈی جی، قائم مقام کنٹرولر محترمہ ایم جی پی  دھنراج بھی موجود تھے۔

 

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:5874



(Release ID: 1659312) Visitor Counter : 220


Read this release in: English , Hindi , Marathi