امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کو ان کی سالگرہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا


پنڈت دین دیال نے ایک ایسے نظریہ کو پیش کیا جو مغرب کی اندھی تقلید کرنے کے بجائے ہندوستانی قدروں واخلاق کی گہری جڑوں کو سموئے ہوئے تھا

پچھلے 6 سال سے وزیر اعظم مودی پنڈت دین دیال کے وژن پر مبنی انتودیا کی غریبوں کی فلاح پالیسی کو آگے لے جارہے ہیں: امت شاہ

پنڈت دین دیال اپادھیائے کے خیالات، نظریات اور معاشرے کی بھلائی کے لئے ان کی جانفشانی تمام ہم وطنوں کو اس بات کے لئے تحریک دیتی رہے گی کہ وہ ملک کی خدمت کے لئے آگے آئیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 SEP 2020 9:04PM by PIB Delhi

مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے آج پنڈت دین دیال اپادھیائے کو ان کی سالگرہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ میری مدر انڈیا کے عظیم ہیرو کو خراج قیدت پیش ہے جو ملک میں ترقی پسند سیاست کا پہل کار اور رہنما تھے اور سادگی کی ایک مثال تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00105MD.jpg

گزشتہ 6 سال سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی پنڈت دین دیال اپادھیائے کے وژن (سوچ) پر مبنی انتودیا کی غریبوں کی فلاحی پالیسی کو لے کر چل رہے ہیں اور اس کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اس پالیسی کے تحت مودی حکومت 60 کروڑ گھروں کو کھانا پکانےکی گیس ، بجلی بیت الخلا گھر اور صحت کی سہولیات فراہم کررہی ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ آزادی کے فوراً بعد پنڈت دین دیال جی نے ایک نیا نظریہ کو ایسے وقت جنم دیا جب پالیسیاں وضع کی جارہی تھیں اور ملک وقوم نے اپنا سفر شروع کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مغربی ملکوں کی اندھی تقلید کرنے کے بجائے ان کے خیالات میں ہندوستانی اخلاقیات کی گہری جڑیں وابستہ تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NP8S.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ دین دیال جی نے ملک کی ترقی اور خصوصاً غریبوں کی فلاح وبہبود کے لئے زبردست خدمات انجام دیں۔ ہماری سیاست ہمیشہ انہیں یاد کیا جائے گا۔ انہوں ے کہا کہ ان کی سوچ ونظریات اور معاشرے کی بھلائی کے لئے ان کی جانفشانی تمام ہم وطنوں کو اس بات کے لئے تحریک دیتی رہے گی کہ وہ آنے والے وقت میں ملک کی خدمت کے لئے آگے آئیں۔

.................

  م ن، ح ا، ع ر

25-09-2020

U-5861


(ریلیز آئی ڈی: 1659244) وزیٹر کاؤنٹر : 145
یہ ریلیز پڑھیں: Gujarati , English , Telugu