وزارت آیوش

جموں وکشمیر میں کل 21 آیوش صحت اور صحت مراکز کاافتتاح کیا جائے گا


ادویاتی پودوں کے لئے قومی آیوش مشن کے تحت  پوسٹ ہارویسٹ مینجمنٹ سینٹر کا آغاز کیا جائے گا

Posted On: 24 SEP 2020 6:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  25 ؍ستمبر 2020: آیوش کے مرکزی وزیر جناب شریپد یسو نائک اور وزیر اعظم کے دفتر میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کل جموںوکشمیر میں21 آیوش صحت اور صحت مراکز کے ساتھ ساتھ بھدروا میں ادویاتی پودوں کے لئے پوسٹ ہارویسٹ  مینجمنٹ سینٹر کا مشترکہ طور پر آغاز کریں گے۔ایک ڈجیٹل تقریب کے ذریعہ اس کا افتتاح کیا جائے گا۔آیوش وزارت کے سکریٹریوں  وید راجیش کوٹیچہ  بھی پروگرام میں حصہ لیں گے ۔

موجودہ سال میں جموںوکشمیر میں 194  آیوش  ایچ ڈبلیوسی  کے قیام سے متعلق کام جاری ہے اور آیوش وزارت نے اس مقصدکے لئے 12.81  کروڑروپے  کی مرکزی امدادفراہم کی ہے۔  مرکز کےزیر انتظام خطوںمیں اگلے تین سالوں میں 319  آیوش صحت اور صحت مراکز کےقیام کا ہدف ہے ۔ ان میں وزارت آیوش 25 ستمبر 2020  کو جموںوکشمیر میں 21  آیوش  صحت اور صحت مراکز شروع کرنے جارہی ہے۔

بھدروا میں ’’پوسٹ ہارویسٹ مینجمنٹ سینٹر ‘‘ کا قیام :

          جموںوکشمیر میں ہمالیائی ادویاتی پودوں کی کھیتی کا بڑا امکان ہے اور اس کی عالمی بازاروں کے ساتھ ساتھ  گھریلوبازاروں  میں  بھی اچھی مانگ ہے۔مرکز کے زیرانتظام خطے کے لوگ روایتی طور پر ادویاتی پودوں کی کھیتی اور اس کے کاروبار سے منسلک رہے ہیں۔اس خطے میں پوسٹ ہارویسٹ مینجمنٹ سہولتوں  کے قیام کے سلسلے میں  جموںوکشمیر کے لوگوں کی دیرینہ  مانگ رہی ہے۔اس سے یہاں کے کسانوں کو ادویاتی پودوں کی کاشت کاری کو اختیار کرنے کی ترغیب ملے گی اور ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

          پی ایچ ایم میں  مقامی لوگوں کے تیار کردہ اور جمع کردہ ہربل خام مواد کو خشک کرنے  ، پروسیسنگ   کرنے ،   پیکجنگ اور سائنسی اسٹوریج  کے لئے سہولتیں ہوں گی ۔ اس سے کسانوں کو بہتر قیمت ملے گی۔

          پوسٹ ہارویسٹ مینجمنٹ سینٹر کے  مقامی ایگرو –ریسرچ سینٹر اور ایگری کلچر یونیورسٹی کے ساتھ رابطہ  ہونے کی توقع ہے تاکہ کاشت کاری ، پوسٹ ہارویسٹ مینجمنٹ میں تحقیق اور ترقی کی مددفراہم کی جاسکے اور کسانوںکو ای- مارکیٹ سمیت مارکیٹنگ مدد دی جاسکے ۔

آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت آیوش وزار ت  کو پانچ سال یعنی 24-2023  تک کی مدت کے لئے مرحلے وار اندازمیں ملک بھر میں 12500 صحت اورصحت مراکز چلانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔اس کے لئے آیوش کو 3399.35 کروڑکی مجموعی لاگت سے موجودہ آیوش ڈسپینسریوں  اور ذیلی صحت مراکز کو اپ گریڈ کرنا ہوگا۔

          بیماری کے بوجھ کو کم کرنے ،جیب کے اخراجات کو کم کرنے  اور ضرورت مند لوگوں کو ان کی پسند فراہم کرنے کے لئے ایک جامع صحت ماڈل کا قیام حکومت  کا ویژن  ہے ۔آیوش اقدامات  کا اصل مقصد عوام کو اس بات کے لئے بااختیار بنانا ہےکہ وہ صحت مند طرز زندگی ،خوراک ، یوگا اور ادویاتی پودوں کے ذریعہ بیماریوں کی روک تھام سے متعلق  ’’از خوددیکھ بھال‘‘ کریں۔ثبوت پر مبنی طریق کار کے ذریعہ بیماریوں کی رو ک تھا م پروگرام کا ایک دیگر جزو ہے ۔

          ہریانہ میں دس آیوش صحت اور صحت مراکز کا افتتاح کرکے وزیر اعظم نے 30  اگست 2019  کو پروگرام کا آغاز  کیا تھا۔

*************

  م ن۔ن ا ۔رم

U- 5836



(Release ID: 1658921) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi , Punjabi