نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

وزیراعظم نے عمر کے موافق فٹنیس پروٹوکول کا آغاز کیا


وزیراعظم نے فٹ انڈیا موومنٹ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر متعدد فٹنیس ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

فٹ انڈیا ڈائیلاگ ہر عمر گروپ کی فٹنیس دلچسپیوں پر مرکوز ہے اور فٹنیس کی مختلف جہتوں کو پیش کرتا ہے:وزیراعظم

Posted On: 24 SEP 2020 6:13PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ورچوول کانفرنس کے ذریعے فٹ انڈیا موومنٹ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر عمر کے موافق فٹنیس پروٹوکول کا آغاز کیا۔

جناب مودی نے اس موقع پر منعقدہ فٹ انڈیا مذاکرات کی تقریب کے دوران متعدد کھلاڑیوں،فٹنیس ماہرین اور دیگر افراد کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ ورچوول مذاکرات کا اہتمام غیررسمی انداز میں کیا گیا تھا جہاں شرکاء نے اپنی زندگی کے تجربات اور اپنے فٹنیس منتر کو وزیراعظم کے ساتھ ساجھا کیا۔ نوجوانوں کے اُمور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب کرن رججیو بھی اس ورچوول کانفرنس میں موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00160B5.jpg

جن بااثر شخصیات نے فٹنیس اور صحت سے متعلق اپنے خیالات ساجھا کیا ان میں دیگر لوگوں کے علاوہ  ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی، فٹنیس کی مثالی شخصیت اور آئرن مین کے فاتح تریاتھالون  ملند سومن، پیرالمپک گولڈ میڈلسٹ دیویندر جھجھاریا، تغذیہ کے ماہر روجوتاڈیویکر ، جو کہ کھانوں میں مقامی اجزا استعمال کرنے بارے میں ووکل رہی ہیں اور عام فٹنیس نظام کو فالو کررہی ہیں اور ڈائیٹ اور تغذیہ سے متعلق متعدد کتابوں کی مصنفہ ہیں، جموں وکشمیر کے تعلق رکھنے والی خاتون فٹبالر افشاں عاشق جو فٹبال میں دیگر لڑکیوں کو اب ٹریننگ دیتی ہیں، سوامی شیوادھیانم سرسوتی، آئی آئی ٹی اور آئی ٹی کے فارغ التحصیل بہاراسکول آف یوگا کی نمائندگی کرنے والے اور بھارتیہ سکشن منڈل کے مُکل کنتکرجو کہ قومی احیاءکے لئے اپنی تحقیق کیلئے ایک ماہر تعلیم  بھی ہیں، شامل ہیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فٹ انڈیا ڈائیلاگ ہر عمر گروپ کی فٹنیس دلچسپیوں پر مرکوز ہے اور فٹنیس کی مختلف جہتوں کو پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال کے اندر یہ فٹنیس تحریک ایک عوامی اور مثبت تحریک بن چکی ہے۔ صحت اور فٹینس کے بارے میں بیداری ملک میں مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ فٹنیس سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ مجھے بیحدخوشی ہے کہ یوگا آسن، ورزش، پیدل چلنا، دوڑنا، تیراکی، صحتمند کھانے کی عادتیں، صحتمند طرز زندگی اب ہمارے فطری شعور کا حصہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فٹ  انڈیا موومنٹ نے پابندیوں کے باوجود اس کورونا کے دور میں بھی اپنی افادیت اور اثر کو ثابت کردیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WQ89.jpg

وزیراعظم نے کہا کہ فٹ رہنا اتنا مشکل کام نہیں ہے جتنا کچھ لوگ سمجھتے ہیں۔ تھوڑی سی نظم وضبط اور سخت محنت سے آپ ہمیشہ صحتمند رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے ہر ایک کی صحت کیلئے ایک منتر دیا‘فٹنیس کی ڈوز، آدھا گھنٹہ روز’ ۔انہوں نے تمام لوگوں سے زور دیکر کہا کہ وہ روزانہ کم از کم 30 منٹ تک یوگا کریں یا بیڈمنٹن، ٹینس یا فٹبال، کراٹے یا کبڈی کھیلیں،انہوں نے کہا کہ آج نوجوانوں کے اُمور کی وزارت اور صحت کی وزارت نے ملکر فٹنیس پروٹوکول جاری کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج دنیا بھر میں فٹنیس کے بارے میں شعور اجاگر ہوا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے  ڈائیٹ، جسمانی سرگرمی اور صحت سے متعلق عالمی حکمت عملی تیار کی ہے۔ انہوں نے جسمانی سرگرمی پر بھی عالمی سفارش جاری کی  ہے۔ آج بہت سے ممالک جیسے آسٹریلیا، جرمنی ، برطانیہ اور امریکہ نے فٹنیس کیلئے نئے اہداف مقرر کیے ہیں اور ان پر کام کررہے ہیں۔ اس وقت بہت سے ملکوں میں بڑے پیمانے پر مہم چل رہی ہے اور زیادہ سے زیادہ شہری روزانہ ورزش کے معمول میں شامل ہورہے ہیں۔

فٹنیس کی بااثر شخصیات  کے ساتھ وزیراعظم کی گفتگو کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1658729

نوجوانوں کے اُمور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے کہا کہ MyGov پورٹل نے وزیراعظم کے ذریعے تصور کردہ فٹ انڈیا ڈائیلاگ کے اس منفرد پروگرام کیلئے ایک کروڑ سے زیادہ افراد کا اندرا کیا ہے۔ کرن رجیجو نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ برس کہا تھا کہ اسے عوامی تحریک بنانا ہے اور اس تحریک کو عوام کے ذریعے چلایا جانا چاہئے اور میں خوشی کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ گزشتہ  ایک برس میں اس سلسلے میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین عمر گروپوں، 5 تا 18، 18 تا 65 اور 65 برس سے زائد عمر کے لوگوں کیلئے عمر کے موافق فٹنیس پروٹوکول تیار کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GBK0.jpg

عالی مرتبت وزیراعظم کے ذریعے تصور کردہ اور 29 اگست 2019 کو جاری کردہ فٹ انڈیا موومنٹ نے مختلف پروگراموں میں3.5 کروڑ سے زائد ہندوستانیوں کی مجموعی شراکت داری کا مشاہدہ کیا ہے۔ 15 اگست 2019 کو جاری کردہ فٹ انڈیا آزادی دوڑ میں  30 کروڑ افراد کے ڈیجیٹل نقش پا کے  ساتھ دو کروڑ سے زائد شرکاء نے حصہ لیا۔ فٹ انڈیا مذاکرات کا مقصد فٹ انڈیا موومنٹ کو آگے لے جانے کیلئے شہریوں سے صحت اور فٹنیس سے متعلق تصورات اخذ کرنا ہے۔

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 5823



(Release ID: 1658899) Visitor Counter : 106