امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

قیمتی دھاتوں کی مہربندی

Posted On: 23 SEP 2020 1:34PM by PIB Delhi

مہربندی کی لازمیت کے مدنظر بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز(بی آئی ایس)سرٹیفکیٹ کے لئے درخواست کرنے والے جوہریوں اور ہال مارکنگ مراکز کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوگا، لہٰذا درخواستوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئےبی آئی ایس نے بی آئی ایس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کےلئےآن لائن سسٹم تیار کیا ہے، جس کا افتتاح حکومت کے ذریعے 21 اگست 2020ء کو کیا گیا۔آن لائن سسٹم جوہریوں کو رجسٹریشن کی درخواست اور فیس آن لائن جمع کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔اس سسٹم میں درخواستوں کی پروسیسنگ کے لئے کوئی انسانی مداخلت نہیں ہوگی۔جوہری جیسے ہی متعلقہ فیس کے ساتھ درخواست  جمع کرے گا، اسے رجسٹریشن فراہم کردیاجائے گا۔

دھات کو پرکھنے اور اس پر  مہر لگانے والے مراکز کے لئے آن لائن سسٹم اس بات کو یقینی بنائے گا کہ نیا مرکز بنانے کے لئے یا موجودہ لائسنس کی تجدید کے لئے درخواستوں کو آن لائن جمع کیا جاسکے۔تسلیم کئے جانے کا پورا عمل خود کار ہے، جس میں مراکز کی آڈیٹنگ ، آڈٹ رپورٹ کو جمع کرنا  اور گرانٹ کو تسلیم کرنا یا تجدید کرنا شامل ہے۔

جیسا کہ (اے)اور (بی)میں بتایا گیا ، جوہریوں کے لئے لائسنس کے رجسٹریشن اور تجدید کے عمل اور دھات کو پرکھنے اور اس پر  مہر لگانے والے مراکز کے لئے ڈیجیٹل حل کی فراہمی    کاروبار کو آسان بنانے کےلئےکی گئی ہے۔

بھارت کے کسی بھی ضلع میں،جہاں پر کوئی بھی اے اور ایچ مرکز نہ ہو، سونے کی پرکھ اور مہر بندی (اےاورایچ)کے مرکز کو قائم کرنے کےلئےحکومت مقام اور ملکیت کی بنیاد پر مشینری اور آلات کی کل قیمت کے 30سے 75 فیصد تک کی مالی مددفراہم کرتی ہے۔

یہ اطلاع آج راجیہ سبھا میں امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت جناب دنوے راؤ صاحب دادا راؤ نے ایک تحریری جواب میں دی۔

 

***************

م ن۔ق ت۔ن ع

(24.09.2020)

(U: 5795)



(Release ID: 1658590) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Bengali , Punjabi , Tamil