امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

درآمد شدہ  کھلونوں کے لیے کوالٹی کے اصول

Posted On: 23 SEP 2020 1:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 24 ستمبر ، 2020 / امور صارفین ، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت جناب دنوے راؤ صاحب دادا راؤ نے آج  راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ صنعتی اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے 25 فروری 2020 کو کھلونوں کے بارے میں کوالٹی کنٹرول آرڈر  کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے نفاذ کی تاریخ یکم ستمبر 2020 تھی۔ لیکن صنعتی ایسوسی ایشنوں کے درخواست پر نفاذ کی تاریخ آگے بڑھا کر یکم جنوری 2021 کر دی گئی ہے۔

اس آرڈر کے مطابق کھلونوں کے لیے کھلونوں کے تحفظ کے متعلقہ ہندوستانی معیارات پر عمل کرنا  اور بی آئی ایس (کنفرمیٹی ایسسمنٹ) کے ریگولیشن 2018 کی فہرست II کی اسکیم I  کے مطابق  بی آئی ایس سے حاصل شدہ لائسنس کے تحت بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) کا معیاری مارک لگانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

ڈئریکٹوریٹ  جنرل  آف  فارن  ٹریڈ (ڈی  جی  ایف  ٹی) نے کھلونوں کے  کنسائنمنٹ  کی بے ترتیب نمونہ جانچ کے  بارے  میں  نوٹیفکیشن نمبر 2020-2015/33 بتاریخ 2 دسمبر 2019 جاری کیا ہے، جس کے مطابق درآمد شدہ کھلونوں کے معاملے میں اس جانچ کی کامیابی کے ساتھ کلیئرینس لازمی ہے۔ اس سلسلے میں داخلے کے پورٹ پر غیرملکی لائسنس داروں کے کنسائنمنٹ سے نمونے نکالنے کے لیے افسر تعینات ہوتے ہیں اور اس سلسلے میں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروٹوکول کسٹمز کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے۔

  ۔۔۔۔

م ن۔ ا گ۔م ت

24.09.2020

5806



(Release ID: 1658574) Visitor Counter : 91