ریلوے کی وزارت

ریک پوائنٹس کی جدید کاری اور آغاز

Posted On: 23 SEP 2020 4:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 24 ستمبر ، 2020 / ریلوے اور کامرس وصنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ملک میں موجودہ ریک پوائنٹز کی جدیدکاری اور نئے ریک پوائنٹز کا آغاز کمرشیل جواز، کام کاجی ضرورت، تکنیکی آسانی اور وسائل کی دستیابی کے پیش نظر ضرورت پر مبنی ایک جاری رہنے والا عمل ہے۔ ریک پوائنٹ کو بہتر بنانے کے  60  کاموں کو منظوری دی گئی ہے، جن کی لاگت 1975 کروڑ روپے ہے۔ ان 60 کاموں میں سے 31 کام مکمل ہو چکے ہیں اور بقیہ تکمیل کے مختلف مرحلوں میں ہیں۔

فرٹیلائزرس لے جانے کے لیے ریکس کی بکنگ پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔ بھارت بھر میں لدائی کے مختلف مقامات پر فرٹیلائزرس لے جانے کے لیے ریلوے کے پاس کافی تعداد میں ریکس دستیاب ہیں ۔  انڈین ریلویز نے یکم اپریل 2020 سے 15 ستمبر 2020 تک کی مدت کے دوران 24.26 ملین ٹن فرٹیلائزرس کی ڈھلائی کی ہے ۔ جبکہ یکم اپریل 2019 سے 15 ستمبر 2019 تک کی مدت کے دوران 22.58 ملین ٹن کی ڈھلائی کی گئی تھی یعنی فرٹیلائزر کی ڈھلائی میں 7.44 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

  ۔۔۔۔

م ن۔ ا گ۔م ت

24.09.2020

5805

 



(Release ID: 1658573) Visitor Counter : 60


Read this release in: Tamil , English , Marathi , Punjabi