صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
راشٹریہ آروگیہ ندھی (آر اے این)اور آیوشمان بھارت یوجنا(اے بی وائی)کے تحت اوپی ڈی خدمات
Posted On:
23 SEP 2020 6:54PM by PIB Delhi
حکومت ان غریب مریضوں کو علاج کے لئےمالی مدد مہیا کرنے کے لئے راشٹریہ آروگیہ ندھی(آر اے این)اسکیم نافذ کرنے جارہی ہے، جو جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہیں اور جن کا علاج سرکاری اسپتالوں میں چل رہا ہے۔ آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا(اے بی-پی ایم جے اے وائی)سماجی –اقتصادی، ذات پر مبنی مردم شماری کے ڈیٹا بیس کے تحت نشان زد کئے گئے غریب اور پسماندہ خاندانوں کو ذیلی سطح کے اسپتالوں میں علاج کے لئے فی خاندان سالانہ 5 لاکھ روپے کا ہیلتھ کور فراہم کرتی ہے۔ان اسکیموں کو باہری مریضوں کی خدمات تک بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔
اہل مستفدین کو اسپتال میں داخل کرنے اور علاج مہیا کرانے کے لئے اے بی-پی ایم جے اے وائی اور آراے این کے تحت مناسب فنڈ مختص کیا گیا ہے۔اے بی-پی ایم جے اے وائی اور آر اے این کے لئے تخمینہ بجٹ (بی ای)21-2020ء کے تحت بالترتیب 6400 کروڑ اور 177.32 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں۔بی ای 21-2020ء کے لئے آر اے این کی امبریلا اسکیم میں انوکھی بیماریوں کے لئے 77.32کروڑ روپے بھی شامل ہیں۔
حکومت نے انوکھی بیماریاں 2020 کے لئے قومی پالیسی کا مسودہ تیار کیا ہے اور اسے تمام وابستگان کے تبصروں کے لئے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کی ویب سائٹ پر ڈال دیا ہے۔یہ مسودہ پالیسی انوکھی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے علاج کے خرچ میں تعاون کرنے کے لئے رضاکار افراد اور کارپوریٹ عطیہ دہندگان کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم قائم کرکے متبادل فنڈنگ میں میکانزم تشکیل دینے کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔
بی ای20-2019ء میں اے بی-پی ایم جے اے وائی کے لئے 6400کروڑ روپے فراہم کئے گئے تھے، جسے ترمیم شدہ تخمینہ کی سطح پر گھٹا کر 3200 کروڑ روپے کردیا گیا تھا اور ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 2993کروڑ روپے تقسیم کئے گئے تھے۔
وزیر مملکت (صحت و خاندانی فلاح و بہبود)، جناب اشونی کمار چوبے نے آج یہاں لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔
********
م ن۔ق ت۔ن ع
(24.09.2020)
(U: 5793)
(Release ID: 1658561)
Visitor Counter : 175