جل شکتی وزارت

جناب رتن لال کٹاریہ نے پارلیمنٹ سے لیبر اصلاحات بل کے پاس ہونے کی تعریف کی؛ کہا کہ ملک میں آزادی کے بعد پہلی بار لیبر قوانین میں تبدیلی ہونے جارہی ہے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مزدورں اور کارکنوں کی آواز بلند کرکے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے خوابوں کو پورا کیا ہے:جناب رتن لال کٹاریہ

Posted On: 23 SEP 2020 6:05PM by PIB Delhi

جل شکتی اورسماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے آج پارلیمنٹ میں تین لیبر قوانین سے متعلق بل کے پاس ہونے پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور مرکزی وزیر محنت جناب سنتوش گنگوار کا شکریہ ادا کیا۔جناب رتن لال کٹاریہ نے لوک سبھا میں وزیر کابینہ جناب سنتوش گنگوار سے ملاقات کی اور اس سلسلے میں حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ جناب کٹاریہ نے کہا کہ آزادی کے بعد 73 برسوں میں ایسا پہلی بار ہورہا ہے ، جب لیبر قوانین میں تبدیلی لائی جارہی ہے۔ان بلوں کے پاس ہونے کے بعد 50 کروڑ کارکن سماجی تحفظ کے دائرے میں آجائیں گے۔یہ قوانین نہ صرف کارکنوں کو سماجی تحفظ فراہم کریں گے، بلکہ کاروبار میں بھی  انقلابی تبدیلیاں پیدا کریں گے۔

وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جناب کٹاریہ نے کہا کہ بھارت کے آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے کارکنوں کے مفادات کی آواز بلند کی تھی اور آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ڈاکٹر امبیڈکر جی کے خوابوں کو پورا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب منظم اور غیر منظم دونوں ہی کارکنان ان بلوں کے پاس ہونے کے بعد متعدد سہولیات حاصل کریں گے۔ان بلوں میں مرکزی حکومت نے سوشل سیکورٹی فنڈکا انتظام کیا ہے، جس سے غیر منظم شعبہ کے محنت کشوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔تمام محنت کشوں کو اب تقرری نامہ دینا لازمی ہوگا۔

مرکزی وزیر جناب رتن لال کٹاریہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ملک کو ایک نئی سمت میں لے جارہے ہیں، جس میں عوامی فلاحی قوانین معاشرے کے تمام طبقوں کے لئے بنائے جارہے ہیں۔

 

********

م ن۔ق ت۔ن ع

(24.09.2020)

(U: 5792)



(Release ID: 1658560) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi