ریلوے کی وزارت

نیشنل ہائی اسپیڈ ریل کارپوریشن لمیٹیڈ(این ایچ ایس آر سی ایل) نے ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل (ایم اے ایچ ایس آر)کی 47فیصد ریل لائن اور 4 اسٹیشنوں کا احاطہ کرنے والے سب سے بڑے ٹینڈروں میں سے ایک کیلئے تکنیکی بولیاں کھولی

Posted On: 23 SEP 2020 8:13PM by PIB Delhi

نیشنل ہائی اسپیڈ ریل کارپوریشن لمیٹیڈ(این ایچ ایس آر سی ایل) نے ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل (ایم اے ایچ ایس آر)کی 47فیصد ریل لائن اور 4 اسٹیشنوں کا احاطہ کرنے والے سب سے بڑے ٹینڈروں میں سے ایک کیلئے تکنیکی بولیاں کھولی ہیں۔

ممبئی -احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل گلیارے کی 237 کلو میٹر لمبی مین لائن کے ڈیزائن اور تعمیر کیلئے تکنیکی بولیوں کو آج کھولا گیا۔

یہ بولی گجرات ریاست میں واپی اور ودودرہ کے درمیان 508 کلو میٹر طویل کُل ریل راستے تقریباً 47فیصد ہے۔ اس میں 04 اسٹیشن  واپی ، بلی مورا ،سورت اور بھروچ ، 24 ندیاں اور 30 سڑک کراسنگ شامل ہیں۔

یہ پورا ریل سیکشن ریاست گجرات میں ہے اور پروجیکٹ کے لئے 83فیصد سے زیادہ آراضی تحویل میں لی جاچکی ہے۔ سات بڑی بنیادی ڈھانچے کی کمپنیوں پرمشتمل کُل تین بولی لگانے والی کمپنیوں نے اس مسابقتی بولی میں حصہ لیا۔

بولی لگانے والی کمپنیوں کے نام:

1.افکون انفراسٹرکچر لمیٹیڈ – ارکون انٹرنیشنل لمیٹیڈ- جے ایم سی پروجیکٹ انڈیا لمیٹیڈ- کنسورشیم

2. لارسین اینڈ ٹوبرو لمیٹیڈ

3. این سی سی لمیٹیڈ-ٹاٹا پروجیکٹ لمیٹیڈ- جے کمار انفرا پروجیکٹس لمیٹیڈ- ایچ ایس آر کنسورشیم

اس پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران اکیلے ایم اے ایچ ایس آر  90 ہزار سے زیادہ براہ راست اور بالواسطہ روزگار پیدا کریگا۔ پروجیکٹس سے نہ صرف روزگار کے مواقع بڑھیں گے بلکہ پیداوار اور مینوفیکچرنگ اکائیوں کو بھی فائدہ ہونے کی امید ہے۔ اس پروجیکٹ کی تعمیر میں 75 لاکھ میٹرک ٹن سیمنٹ،21 لاکھ میٹرک ٹن اسٹیل اور 1.4 لاکھ میٹرک ٹن ڈھانچہ جاتی اسٹیل کے استعمال  کیے جانے کی امید ہے۔ ان سبھی کی پیداوار ہندوستان کے اندر ہی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پروجیکٹ کے توسط سے بڑی تعمیری مشینری بازار کو بھی بڑھاوا ملنے کی امید ہے۔

 

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 5783



(Release ID: 1658511) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Punjabi