امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
لاک ڈاؤن کے دوران ضروری اشیاء کی سپلائی
Posted On:
23 SEP 2020 1:33PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،23 ستمبر / کووڈ – 19 عالمی وباء کے سبب لاک ڈاؤن میں حکومت نے اقتصادی اقدامات کرتے ہوئے فی کس 5 کلو گرام اناج اور 1 کلو گرام دال ماہانہ مفت فراہم کرنے کا کام کیا ہے ۔ حکومت نے یہ اقدام اپریل سے نومبر ، 2020 ء تک 8 ماہ کی مدت کے لئے خوراک کی سکیورٹی سے متعلق قومی قانون ( این ایف ایس اے ) – 2013 کے تحت پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا کے فیض کنندگان کو فراہم کیا ہے ۔ صارفین کے امور کے محکمے کو دالوں کی تقسیم کاری کا کام سونپا گیا ۔ پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا ( پی ایم جی کے اے وائی ) کے پہلے مرحلے میں کل مختص دالوں میں 548172.44 ایم ٹی دالیں اپریل سے جون تک 18.27 کروڑ کنبوں میں تقسیم کی گئیں ۔ پی ایم جی کے اے وائی کے دوسرے مرحلے کو نومبر ، 2020 ء تک توسیع دی گئی ہے ۔
اس کے علاوہ ، آتم نربھر بھارت ( اے این بی ) کے تحت 5 کلو گرام فی کس فی ماہ کی شرح سے اناج اور ایک کلو گرام دال فی کنبہ مفت مہاجر مزدوروں کو تقسیم کیا گیا ہے ، جو این ایف ایس اے کے تحت نہیں آتے ۔ انہیں یہ اناج اپریل سے مئی ، 2020 ء دو ماہ کی مدت کے لئے تقسیم کیا گیا ۔ پی ایم جی کے اے وائی اور اے این بی کے تحت اناج اور دالوں کی تقسیم لاک ڈاؤن کے دوران ضروری خوردنی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے کی گئی ہے ۔
مذکورہ معلومات صارفین کے امور ، خوراک اور تقسیمِ عامہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب دانوے راؤ صاحب دادا راؤ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (23-09-2020)
U. No. 5779
(Release ID: 1658507)
Visitor Counter : 155