خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

ٹریک چائلڈ پورٹل

Posted On: 23 SEP 2020 7:32PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے گمشدہ اور پائے جانے والے بچوں کا پتہ لگانے کیلئے ایک ویب پورٹل ‘‘ٹریک چائلڈ’’ تیار کیا ہے۔ ٹریک چائلڈ پورٹل کا نفاذ متعدد اسٹیک ہولڈروں بشمول اُمور داخلہ کی وزارت، ریلویز کی وزارت، ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ ، چائلڈ ویلفیئر کمیٹیوں، جوینائل جسٹس بورڈ، قانون خدمات سے متعلق قومی اتھارٹی کی مدد سے کیا جارہا ہے۔ نیشنل انفارمیٹکس سینٹر(این آئی سی) ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ضرورت کی بنیاد پر ٹریک چائلڈ پورٹل سے متعلق باقاعدگی کے ساتھ ٹریننگ پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے۔

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 5787


(Release ID: 1658498) Visitor Counter : 136


Read this release in: Telugu , English , Punjabi