ریلوے کی وزارت

ریلوے میں سروے سے متعلق سہولیات

Posted On: 23 SEP 2020 4:20PM by PIB Delhi

ریلوے مسافروں کی سہولیات پر انٹرایکٹو وائس رسپانس سسٹم (آئی وی آر ایس) کے ذریعے سروے کررہی تھی جس میں ٹرین اور اسٹیشن کی صفائی کے معاملات پر جانکاری حاصل کی جا رہی تھی ،اور اس کا نفاذ 24.03.2020 سے 1.07.2015 کے دوران کیا گیا ہے۔

ریزرو مسافروں کے تاثرات جاننے کےلئے ہر روز ایک لاکھ کالیں کی گئیں۔ کووڈ 19 پھیلنے کے بعد سے تاثرات کا سلسلہ بند کردیا گیا کیونکہ ہندوستانی ریلوے میں بہت ہی محدود تعداد میں ٹرینیں چل رہی ہیں۔ البتہ کوئی سروے مسافروں کے سماجی و اقتصادی پروفائل کی بنیاد پر نہیں کرایا جارہا ہے۔

کم آمدنی والے کنبوں کی سفری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ، ہندوستانی ریلوے میل ایکسپریس ٹرینیں چلاتی ہے جن میں جنرل کلاس کوچ اور سلیپر کلاس کوچ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ،مکمل طورپر غیرریزروڈ ریلوے خدمات جیسے  جن سادھارن ، جن سیوا ، جن نائک ایکسپریس ، انتیودیا ایکسپریس ، کچھ بین ریاستی ٹرینیں ، مسافر ٹرینیں بھی ہندوستانی ریلوے کے تحت چلتی ہیں۔اس کے علاوہ تجارتی عملداری اور آپریشن کے امکانات  کے مطابق ٹرینوں کو جنرل کلاس اور سلیپر کلاس کوچوں کے ساتھ بڑھایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، سال 2019-20 کے دوران ، موجودہ خدمات کو بڑھانے کے لئے استعمال ہونے والے کل 1490 کوچوں میں سے 940 کوچ (524 سلیپر کلاس ، 389 جنرل کلاس اور 27 سیکنڈ کلاس چیئر کار کوچ) کم آمدنی والے گروپوں کے مسافروں کی سہولت کے لئے تھے۔

کوچوں اور خدمات میں توسیع مختلف پیرامیٹر جیسے ڈیمانڈ ،تجارت اور آپریشنل امکانات کی بنیاد پر ایک مسلسل چلنے والا عمل ہے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ریلوے اور صنعت و تجارت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

**********

م ن ۔ا م

5768:U



(Release ID: 1658487) Visitor Counter : 79


Read this release in: Tamil , English , Punjabi