وزارتِ تعلیم

آن لائن کلاسیز کیلئے مدرسین کو تربیت دینے کےاقدامات

Posted On: 22 SEP 2020 7:09PM by PIB Delhi

 

نئی دلی، 22ستمبر، دِکشا کو اس قابل بنایا گیا ہے کہ وہ ایک سے زیادہ اہلیتوں سے متعلق مدرسین کیلئے آن لائن کورسز فراہم کرا سکے ۔ اب تک  چھ ریاستیں،  این سی ای آر ٹی اور سی بی ایس ای ادارے اپنے پروگرام شروع کر چکے ہیں اور 200 سے زیادہ نصابات اپلوڈ کر دیئے گئے ہیں اور اجتماعی طو رپر  12 لاکھ مدرسین کو تربیت دی گئی ہے۔ ان مدرسین کیلئے لرننگ کے 8 کروڑ سیشن کئے گئے ہیں۔

سی بی ایس ای نے تجرباتی لرننگ  ، تدریسی اہلیتوں، آئی سی ٹی وغیرہ جیسی اہلیتوں سے متعلق 20 نصابات اپلوڈ کئے ہیں اور اب تک ایک لاکھ سے زیادہ مدرسین کو تربیت دے چکا ہے۔ این سی ای آرٹی نے بھی دکشا کو فعال کرنا شروع کیا ہے اور دو نصابات اپلوڈ کئے ہیں، جبکہ نشٹھا تربیتی طریقہ عمل ملک بھر میں 40 لاکھ مدرسین کی تربیت کے لئے اپلوڈ کئے جا رہے ہیں۔

ریاستوں میں اترپردیش نے 88 نصابات شروع کئے ہیں، گجرات نے 30 نصابات شروع کئے ہیں، مدھیہ پردیش نے 11 نصابات اپلوڈ کئے ہیں اور ہریانہ اور راجستھان دونوں نے پانچ پانچ نصابات شروع کئے ہیں، جو     ان ٹیچروں کے زیادہ سے زیادہ اندراج اور اہلیت کی شرح میں اضافے کی ضرورتوں کے مطابق ہے۔

یہ نصابات   https://diksha.gov.in/explore-course پر دستیاب ہیں۔

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔

*************

( م ن ۔ ع س۔  ک ا(

U. No.5748

 

 



(Release ID: 1658007) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Punjabi , Telugu