مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

وزیراعظم نے بہارکے سبھی  45945گاوؤں کو آپٹیکل فائبرانٹرسروس سے جوڑنے کے لئے


پروجیکٹ کا آغاز کیا

بہاراوایف سی انٹرنیٹ سے سبھی گاوؤں کو جوڑنے والی بھارت میں پہلی ریاست ہوگی :روی شنکرپرساد

اس پروجیکٹ کو تقریبا ً       1000کروڑروپے کی لاگت سے 31.03.2021تک مکمل کرلیاجائے گا؛کل اخراجات میں سے 640کروڑروپے محکمہ مواصلات کے ذریعہ فراہم کئے جائیں گے

Posted On: 21 SEP 2020 5:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،21ستمبر:وزیراعظم  نے 15اگست ، 2020کو اعلان کیاتھا کہ 1000دنوں کے اندر6لاکھ سے زیادہ گاؤوں کو ( موجودہ جی پی سطح سے ) جوڑنے کا اعلان کیاتھا۔ اس مقصد کی طرف پہلے قدم کے طورپر وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے بہارکے سبھی 45945گاؤوں کو تیز رفتارانٹرنیٹ والے آپٹیکل فائبرسے جوڑنے کے پروجیکٹ  हर गांव में ऑप्टिकल फाइबर द्वारा इंटरनेट सुविधा کا 21.09.2020کو افتتاح کیا۔

 01.jpeg

وزیر اعظم نے آج کے دن کو نہ صرف بہارکے لئے بلکہ پورے ملک کے لئے تاریخی قراردیاکیونکہ حکومت اس کے ذریعہ گاؤوں کو آتم نربھربھارت کی بنیاد بنانے میں ایک بڑاقدم اٹھارہی ہے اوراس کی شروعات آج بہارسے ہورہی ہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ ڈیجیٹل لین دین کے معاملے آج بھارت دنیا کے سرکردہ ممالک میں ایک ہے ۔ اکیلے اگست ، 2020میں یوپی آئی کے ذریعہ 3لاکھ کروڑروپے کی لین دین کی گئی ۔ انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ کے ساتھ اب یہ بھی ضروری ہوگیاہے کہ ملک کے گاؤوں میں اعلیٰ معیاری ، تیز رفتارانٹرنیٹ ہو۔

تیزرفتارکنکٹی وٹی سے ہونے والے فوائد کاذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ اس سے طلباکو بہترین تدریسی مواد تک رسائی حاصل ہونے  کے ساتھ ساتھ ٹیلی ۔ میڈیسن تک رسائی اور کسانوں کو موسم کے حالات کے بارے میں بروقت معلومات کے ساتھ ساتھ بیج اور پورے ملک کے بازاروں کی نئی تکنیکوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل ہوں گی ۔انھوں نے کہاکہ کسانوں کو اس سے اپنی پیداوار کو پورے ملک میں اوردنیا تک پہنچانے  میں آسانی فراہم ہوگی ۔

وزیراعظم نے کہاکہ حکومت کا مقصد ملک کے اندرشہرکی سہولیات کو دیہی علاقوں تک  پہنچانا ہے ۔

اس پروجیکٹ کو 180دنوں کی مختصرمدت کے دوران نافذ کیاجائے گااور تقریبا 1000کروڑروپے کی لاگت سے 31.03.2021تک پوراکرلیاجائے گا۔ اس کے تحت نشان زد سرکاری اداروں ، پرائمری اسکولوں ، آنگن واڑی مراکز ، آشاکارکنان اور جیویکادیدی وغیرہ کو ایک سال  تک مفت میں ایک وائی فائی اور پانچ ایف ٹی ٹی ایچ کنکشن فراہم کئے جائیں گے اوربہارکے ہرگاؤں میں عوامی مقام پرایک وائی فائی دستیاب ہوگا۔ اس کے کل خرچ  میں سے 640کروڑروپے محکمہ مواصلات کے ذریعہ فراہم کئے جائیں گے ۔

02.jpg

مرکزی وزیرروی شنکرپرساد نے بہارکے مختلف علاقوں میں متعدد ترقیاتی اسکیمیں شروع کرنے کے لئے وزیراعظم کا شکریہ اداکیا۔ انھوں نے خاص کربہارمیں خدمات کی ڈیجیٹل طریقے سے فراہمی میں سی ایس سی کے رول کو بھی اجاگرکیا۔

مرکز ی وزیرروی شنکرپرساد نے کہاکہ میرے لئے انتہائی فخرکی بات ہے کیونکہ بہاربھارت کی پہلی ریاست ہوگی جس کے سبھی گاؤں فائبرنیٹ ورک انٹرنیٹ سے جڑے ہوں گے ۔

اس پروجیکٹ کو محکمہ مواصلات کے ساتھ مل کر نافذ کیاجائے گا جس نے الیکٹرانکس اورانفارمیشن ٹکنالوجی اور کامن سروس سینٹرز کے ساتھ مل کر پہلے ہی پورے بھارت کی 1.5لاکھ گرام پنچایتوں کوآپٹیکل فائبرانٹرنیٹ سروس سے جوڑدیاہے ۔

بہارکے طول وعرض میں سی ایس سی کے 34821مراکز ہیں ۔ وہ اس افرادی قوت کا استعمال نہ صرف اس پروجیکٹ کے نفاذ میں کریں گے بلکہ بہارکے ہرایک گاؤں میں عام شہریوں کو آپٹیکل فائبر انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنےکے لئے اسے پیشہ ورانہ طریقے سے چلائیں گے بھی ۔

افتتاحی تقریب کے اس موقع پر دیگرشخصیات میں بہارکے گورنر، وزیراعلیٰ ، نائب وزیراعلیٰ اور مرکزی حکومت کے وزراءشامل تھے ۔

آپٹیکل فائبرولیج کنکٹی وٹی پروجیکٹ کومحکمہ مواصلات کے ذریعہ شروع کیاگیاہے ۔ جس کا اعلان وزیراعظم نے ڈیجیٹل گرام کے خوابوں کو پوراکرنے کے لئے کیاتھا۔ اسے سی ایس سی ای ۔ گورننس سروسز لمیٹڈ کے ذریعہ نافذ کیاجائے گا جو کہ الیکٹرانکس اورآئی ٹی کی وزارت کا ایس پی وی ہے ۔ اس پروجیکٹ کو مقصد ایریئل آپٹیکل فائبر کے ذریعہ بہارکے ہرگاؤں میں براڈبینڈ کنکٹی وٹی فراہم کرنا ہے ۔ ہرگاؤں میں کم از کم گھرکے لئے پانچ فائبر( ایف ٹی ٹی ایچ ) کنکشن اورایک پبلک وائی فائی انسٹال کیاجائے گا۔ یہ کنکشن ایک سال کے لئے مفت فراہم کئے جائیں گے ۔

اس پروجیکٹ کا مقصد گاؤں کو ڈیجیٹل گاؤوں میں بدلنا ، ڈیجیٹل امپاورمنٹ /بیداری میں اضافہ کرنا اور ڈیجیٹل تفریق کو کم کرنا اورڈیجیٹل کھڑکیاں گھرکے دروازے تک پہنچاناہے ۔ اس سے دیہی عوام کوشمولیتی ، سماجی واقتصادی ترقی میں شامل کرنے میں مدد ملے گی ۔

پروجیکٹ کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں :

  • طریقہ کار:نتائج پرمبنی، جس میں بھارت نیٹ کا استعمال سروس لیول ایگریمنٹ ( ایس ایل اے ) کے ساتھ ، پرپوری توجہ دی جائے گی ۔
  • مالی دشواریاں :حکومت ہند 640کروڑروپے کی وی جی ایف امداد فراہم کرے گی ۔
  • سماجی اقتصادی اثرکا تجزیہ :اس پائلٹ پروجیکٹ کے فوائد اور کامیابی کو سمجھنے کے لئے ملک کے سرکردہ اداروں کے ذریعہ سماجی اقتصادی اثرکا تجزیہ کیاجائے گا۔
  • پروجیکٹ کی نگرانی :ریاست بہار /ڈی اوٹی کے ذریعہ
  • صارف کی شکایتوں کا ازالہ  :صارفین کی شکایتوں کو دورکرنے کے لئے سی ایس سی –ایس پی وی کے ذریعہ ایک کل وقتی کسٹمرکیئرسروس شروع کی جائے گی ۔

اس پروجیکٹ سے ای-تعلیم ، ای-زراعت ،  ٹیلی میڈیسن ، ٹیلی –لاء ،جیسی ڈیجیٹل خدمات حاصل ہوں گی اور ایک بٹن کو کلک کرتے ہی بہارکے تمام شہریوں کو سماجی تحفظ کی اسکیمیں آسانی سے دستیاب ہوں گی ۔

***************

                                                                                                                                                 

)م  ن ۔ ق ت۔ ع آ:)

U-5712


(Release ID: 1657719) Visitor Counter : 232


Read this release in: English , Hindi , Bengali