ریلوے کی وزارت

نئی ریل لائنیں

Posted On: 21 SEP 2020 5:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،21ستمبر: ریلوے پروجیکٹوں کو ریاست وارمنظوری نہیں دی جاتی بلکہ ژونل ریلوے کے حساب سے منظوری دی جاتی ہے کیونکہ انڈین ریلوے کا نیٹ ورک متعدد ریاستوں کی سرحدوں سے ہوکرگزرتاہے ۔ 01.04.2020 تک کل 53039 کلومیٹرکی لمبائی کا احاطہ کرنے والے 513پروجیکٹس (189 نئی لائنیں، 54 گیج کی تبدیلی اور 270 ڈبلنگ)، جن میں سے  کلی /جزوی طورپر دہلی/ این سی آر،ہریانہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال ریاستوں کے پروجیکٹ بھی شامل ہیں، منصوبہ بندی /منظوری /نفاذ کے الگ الگ مرحلوں میں ہیں ، جس میں سے 10013 کلومیٹر

لمبی لائن کو سپرد کر دیا گیا ہے  اور مارچ 2020 تک اس پر 1.86 لاکھ کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

عوام کی رسائی کے لئے انڈین ریلوے کی ویب سائٹ: www.indianrailways.gov.in >Ministry of Railways >Railway Board >about Indian Railways >Railway Board Directorates >Finance (Budget) >Pink Book(Year) >Railway-wise Works, Machinery and Rolling Stock Programme (RSP)   پرہرایک پروجیکٹ کی تفصیل ، لاگت ، خرچ اور مصارف سمیت فراہم کی گئی ہے ۔

سال 19-2014کے دوران انڈین ریلویز کے ذریعہ کل 13124کلومیٹرکی لمبائی ( نئی لائن ، گیج کی تبدیلی اورڈبلنگ ) سپرد کی گئی ہے جوکہ 14

-2009کے دوران کی گئی ( 7599کلومیٹر) سپردگی سے 73فیصد زیادہ ہے ۔

ریلوے پروجیکٹوں کی تکمیل متعدد اسباب پر منحصرہوتی ہے جیسے ریاستی حکومت کے ذریعہ تحویل  اراضی ، محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے ذریعہ فاریسٹ کلیئرنس،استعمال کی منتقلی ، متعدد محکموں سے قانونی کلیئرنس ، علاقے کے  ارضیاتی اور  جغرافیائی حالات ،پروجیکٹ سائٹ کے علاقے میں قانون اور نظم ونسق کی صورتحال ،مخصوص پروجیکٹ سائٹ کے لئے ایک سال میں کام کے مہینوں کی تعداد ، ماحولیاتی حالات وغیرہ کے سبب اور یہ اسباب الگ الگ پروجیکٹوں کے لئے الگ الگ ہوتے ہیں اور پروجیکٹ کی تکمیل کی مدت پراثرڈالتے ہیں ۔

انڈین ریلویز کے ذریعہ نئی لائنوں ، گیج کی تبدیلی اور ڈبلنگ کے پروجیکٹوں کے لئے اوسط سالانہ خرچ جو ( 14-2009کے دوران ) 11527کروڑروپے سالانہ تھا اسے 19-2014کے دوران بڑھا کر26026کروڑروپے سالانہ کردیاگیاجو کہ 14-2009کے مقابلے 126فیصد زیادہ ہے ۔20-2019کے دوران اس خرچ کو مزید بڑھا کر39836کروڑروپے کردیاگیاجو کہ 14-2009کے اوسط سالانہ خرچ  سے 246فیصد زیادہ ہے اور کسی بھی مالی سال اب تک کا سب سے زیادہ خرچ ہے ۔

یہ اطلاع آج لوک سبھامیں ایک سوال کے تحریری جواب میں ریلوے اور کامرس وصنعت کے وزیرجناب پیوش گوئل نے دی ۔

***************

                                                                                                                                                 

)م  ن ۔ ق ت۔ ع آ:)

U-5711

 



(Release ID: 1657717) Visitor Counter : 51


Read this release in: English , Punjabi