ایٹمی توانائی کا محکمہ
حکومت ملک میں نیوٹرینورصد گاہ قائم کرے گی :ڈاکٹرجتیندرسنگھ
Posted On:
21 SEP 2020 4:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،21ستمبر:مرکزی وزیرمملکت ( آزادانہ چارج ) ، شمال مشرقی خطہ کی ترقی ( ڈی اواین ای آر) ، ایم اوایس پی ایم او، عملہ ،عوامی شکایات ، پنشن ، جوہری توانائی اور خلاء ، ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے آج لوک سبھامیں ایک تحریری جواب میں کہاکہ حکومت کے پاس ملک میں نیوٹرینو رصدگاہ قائم کرنے کی تجویز ہے ۔
بھارت پرمبنی نیوٹرینورصدگاہ ( آئی این او) کرہ ارض کی فضامیں پیداہونے والی نیوٹرینوکا مشاہدہ کرے گی ۔یہ مشاہدہ ہمیں نیوٹرینوکے ذرات کی خصوصیات کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرے گا، جس کا بنیادی ذریعہ سورج اور کرہ ءارض کی فضاہے ۔نیوٹرینوڈ ٹیکٹر، مقناطیسی آئرن کیلومیٹر ہوں گے جو کسی بھی ملک کے ذریعہ بنایاگیا اب تک کا سب سے بھاری ہوگا۔ شناخت کیاگیامقام تمل ناڈو کے تھینی ضلع میں بوڈی ویسٹ ہلز میں ہے ۔
محکمہ سائنس اورٹکنالوجی کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات کے مطابق ریاست واررصد گاہوں کی تعداد درج ذیل ہے :
- کرناٹک - چھ فلکیاتی رصدگاہ
- اتراکھنڈ - علم فلکیات اور ایسٹروفزکس اور فضائی مطالعوں کے لئے چاررصدگاہ
- انڈین انسٹی ٹیوٹ آف جیومیگنیٹزم ( آئی آئی جی ) ملک بھرکی درج ذیل مقناطیسی رصدگاہوں سے کام کرتاہے :
- آندھراپردیش - ایک
- تمل ناڈو - ایک
- آسام - ایک
- میگھالیہ - ایک
- گجرات - ایک
- مہاراشٹر - ایک
- راجستھان - ایک
- جموں وکشمیر - ایک
- اترپردیش - ایک
- انڈومان ونکوبارجزیرہ (یوٹی)- ایک
- پڈوچیری (یوٹی ) - ایک
***************
)م ن ۔ ق ت۔ ع آ:)
U-5713
(Release ID: 1657713)
Visitor Counter : 164