ریلوے کی وزارت

جری بم-اِمپھال ریلوے لائن

Posted On: 21 SEP 2020 5:28PM by PIB Delhi

جری بم –امپھال (110.625کلومیٹر) نئی لائن کے پروجیکٹ کو 04-2003کے بجٹ میں شامل کیا گیا تھا۔اس پروجیکٹ کی حالیہ متوقع لاگت 12264 کروڑ روپے ہے۔مارچ 2020ء تک 10089کروڑ روپے کے اخراجات کئے جاچکے ہیں اور مالی سال 21-2020ء کے لئے 800 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

جری بم سے وینگائی چُنگاپاؤتک 12 کلو میٹر کی طوالت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور اسے 2017ء میں شروع کیا گیا تھا، نیز دستیاب زمین پر کام کی شروعات ہوچکی ہے۔

مجموعی طورپر 47 سرنگوں میں 46 سرنگوں کی تعمیر کی جاچکی ہے۔47.40 کلو میٹر سرنگوں کی تعمیر 2014 سے 2019 کے دوران کی گئی ، جو کہ 2009 سے 2014 ء کے دوران کی گئی سرنگ کی تعمیر (22.52 کلو میٹر)  کے مقابلے میں 110 فیصد زیادہ ہے۔

11بڑے پُلوں میں سے 5، 128 چھوٹے پُلوں میں سے 108، 5 سڑک اوور برج (آر او بی )میں سے 3 اور 12 سڑک انڈر برج (آر یو بی)میں سے 2 کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔

کسی بھی ریلوے پروجیکٹ کی تکمیل مختلف عناصر پر منحصر ہوتی ہے۔ ان میں ریاستی سرکار کے ذریعے زمین کا حصول، محکمہ جنگلات کے حکام کے ذریعے جنگلات کا کلیئرنس، بے جا مداخلتی سہولتوں کو صاف کرنا، مختلف حکام سے قانونی کلیئرنس ، اس علاقے کی جغرافیائی اور حیاتیاتی صورتحال، پروجیکٹ سائٹ کے علاقے میں امن و قانون کی صورتحال، موسم کی صورتحال کی وجہ سے مخصوص پروجیکٹ سائٹ کے لئے سال بھر میں کام کرنے کے لئے ساز گار مہینوں کی تعداد وغیرہ کے بارے میں تفصیلات یکجا کرنا  شامل ہیں۔علاوہ ازیں یہ تمام عناصر پروجیکٹ سے پروجیکٹ کے تعلق سے مختلف ہوتے ہیں اور اس سے پروجیکٹ کی تکمیل کی مدت متاثر ہوتی ہے۔

جری بم –امپھال نئی لائن پروجیکٹ سربلند ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں ایک چیلنجنگ پروجیکٹ ہے۔اس میں 47سرنگیں، 156 پُل، جس میں 141 میٹر اُونچا پیئر پُل وغیرہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ کووڈ-19 وباء نے سائٹ پر کام کی پیش رفت کو منفی طورپر متاثر کیا ہے۔اسی لئے اس پروجیکٹ کی تکمیل کے لئے درست وقت تعین اس مرحلے پر نہیں کیا جاسکتا ۔

یہ معلومات ریلویز  اور کامرس، نیز صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری میں فراہم کی۔

 

********

م ن۔ ا ع۔ن ع

 (U: 5704)


(Release ID: 1657687) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Manipuri , Punjabi