قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امور کی وزارت نے قبائلی زبانوں کے تحفظ کے لئے دو لسانی ابتدائی قاعدے تیار کرنے کے لئے ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے مدد کا ہاتھ بڑھایا


مختلف ریاستوں کے ذریعہ اب تک 82 زبانوں میں اتبدائی قاعدے تیار کیے جا چکے ہیں : جناب ارجن منڈا

Posted On: 19 SEP 2020 6:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 19 ستمبر 2020: قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں معلومات فراہم کراتے ہوئے کہا کہ قبائلی امور کی وزارت نے مطالعے کے ذریعہ یہ تحقیق کی ہے کہ بھارت میں 780 زبانیں بولی جاتی ہیں، جن میں 443 زبانیں قبائلی برادریوں کےذریعہ بولی جاتی ہیں۔ اس طرح کی زبانوں کی تفصیلات https://www.peopleslinguisticsurvey.org/. پر دی گئی ہیں۔ یہ مطالعہ بھاشا ریسرچ اینڈ پبلی کیشن سینٹر، گجرات کے ذریعہ کیا گیا جسے قبائلی زبانوں کے شعبے میں تحقیق کے لئے عمدگی کے ایک مرکز کے طور پر قبائلی امور کی وزارت کے ذریعہ تسلیم کیا گیا ہے۔

وزارت نے قبائلی زبانوں کے تحفظ کی غرض سے دو لثانی ابتدائی قاعدہ تیار کرنے  اور درج فہرست قبائل کے طلبا میں تدریسی حصولیابی سطح میں اضافے کے لئے ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ اب تک مختلف ریاستوں کے ذریعہ 82 زبانوں کے ابتدائی قاعدے تیار کیے جا چکے ہیں۔ مثال کے طور پر اڈیشہ میں جوانگ، کسان، کویا، اورم، ساوورا؛ مدھیہ پردیش میں ہلبی، کورکو، بھیلی، گونڈی اور جھارکھنڈ میں کھادیا اور کھورت۔ یہ عمل جاری ہے۔

’ٹی آر آئی کے لئے حمایت‘ اسکیم کے تحت  زبان کے ابتدائی قاعدے کی تیاری کے لئے اور ’قبائلی تیوہار، ریسرچ انفارمیشن اینڈ ماس ایجوکیشن‘ اسکیم کے تحت بھاشا ریسرچ اینڈ پبلی کیشن سینٹر (دی سی او ای) کو گذشتہ تین برسوں کے دوران فراہم کرائے جانے والے سرمایے کی تفصیلات درج ذیل ہے:

 

سال

’ٹی آر آئی کے لئے حمایت‘ اسکیم کے تحت مختلف ریاستوں کو فراہم کرایا گیا سرمایہ

(لاکھ روپئے میں)

’قبائلی تیوہار، ریسرچ انفارمیشن اینڈ ماس ایجوکیشن‘ اسکیم کے تحت بھاشا ریسرچ اینڈ پبلی کیشن سیٹر کو فراہم کرایا گیا سرمایہ

(لاکھ روپئے میں)

میزان

(لاکھ روپئے میں)

2017-18

19.00

14.08

33.08

2018-19

184.00

41.00

225.00

2019-20

134.00

21.38

155.38

 

 

****

م ن۔ ا ب ن

U:5671


(Release ID: 1657673) Visitor Counter : 168