ریلوے کی وزارت

پرانی پٹریوں اور پلوں کی مرمت

Posted On: 21 SEP 2020 5:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  22 ؍ستمبر 2020:  پٹریاں: ریلوے کی پٹریاں ،پٹریوں کی تجدید کے کام کے ذریعہ تبدیل کی جاتی ہیں جو ایک جاری عمل ہے۔پٹریوں کی تجدید کا کام اس روزشروع کیا جاتا ہے جبکہ یہ بھارتی ریلوے کے مستقبل طریقہ کار کے مینول  میں دی گئی مدت /شرائط کی بنیاد پر  طے کئے گئے پیمانے کے تحت اس کی تجدید ضروری ہوجاتی ہے۔ ان شرائط میں پٹریوں پر مجموعی ملین ٹن کی آمدورفت ، پٹریوں  کی ٹوٹ پھوٹ /خرابی ، کیلوں کی ٹوٹ پھوٹ ، پٹریوں  کی گھسائی اور معیار کے مطابق پٹریوں کا رکھ رکھاؤ شامل ہے۔میٹر گیج (بڑی پٹری ) نیرو گیج (چھوٹی پٹری ) کے لئے تجدید کا کام ، اگر ضروری ہوا تو گیج میں تبدیلی کے بعد کیا جاسکتا ہے۔

پٹریوں کی تجدید کی تفصیلات ہر زون  کے حساب سے رکھی جاتی ہے اور اسٹیشن کے حساب سے نہیں رکھی جاتی ۔بہار کی ریاست ، مشرقی ریلوے ،مشرقی وسطی ریلوے ،شمال مشرقی ریلوے اور شمال مشرقی سرحدی ریلوے کے زون میں آتا ہے۔پچھلے 5 برسوں کے دوران (16-2015سے 20-2019) کے درمیان بھارتی ریلوے میں کُل 17985 کلومیٹر پٹریوں کی تجدید کی گئی جس میں  3260  کلومیٹر کا کام مذکورہ بالا 4زونل ریلوے میں کیا گیا جو بہار کی ریاست میں آتا ہے۔سال 21-2020 میں 3200 کلومیٹر پٹری کی تجدید کی ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔جس میں سے 493کلومیٹر پٹریاں ریاست بہار کا احاطہ کرنے والے مذکورہ بالا 4زونل ریلوے کے تحت ہے۔

پٹریوں کی جدید کاری کے کام  کی ہر سال ان پٹریوں پر ٹریفک  ، پٹریوں کی حالت اور فنڈ کی مجموعی دستیابی  کے لحاظ سے ترجیحی بنیاد پر منظوری دی جاتی ہے۔عام طورپر پٹریوں کی تجدید کا کام منظوری کے دو سے تین سال کے اندر مکمل کرلیا جاتا ہے۔

پُل : بھارتی ریلوے میں پلوں  کے تحفظ کو  اعلیٰ ترجیح دی جاتی ہے ۔ بھارتی ریلوے  میں پلوں کے معائنے کے لئے ایک بہتر نظام قائم ہے۔سبھی پلوں کی سال میں دو مرتبہ یعنی مانسون سے پہلے اور مانسون کے بعد بااختیار عہدے داروں کے ذریعہ جانچ کی جارہی ہے ۔ معائنے کے بعد ہر پل کو مجموعی  ریٹنگ  نمبر ( او آر این ) دیا جاتا ہے ، جو پل کے اوآر این  ، تعمیر نو / مستحکم کی مناسبت سے کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ کچھ پلوں کو ان کی حالت کی بنیاد پر جلد جلد معائنہ کیا جاتا ہے۔

ریلوے کے پلوں  کی مرمت  /مضبوط کرنا / باز آبادکاری / تعمیر نو ایک مسلسل عمل ہے اور اس وقت کیا جاتا ہے جب معائنے کے دوران اس کی حالت کو دیکھتے ہوئے ایسا کرنا ضروری ہو ، پچھلے 5 برسو ں کے دوران (16-2015 سے 20-2019)پل 4727 پلوں کی مرمت کی گئی ، انہیں مستحکم کیا گیا ، بہتر بنایا گیا، دوبارہ تعمیر کیا گیا ۔

پلوں سے متعلق تفصیلی معلومات ریاست کے حساب سے نہیں بلکہ زون کے حساب سے رکھی جاتی ہے۔بہار کی ریاست ،مشرقی ریلوے ، مشرقی و سطی ریلوے ،شمال مشرقی ریلوے اور شمال مشرقی سرحدی ریلوے کے تحت آتی ہے۔ریاست بہار کا احاطہ کرنے والے ان زونس میں  کوئی بھی پل خستہ حالت میں نہیں ہے۔البتہ یکم مارچ 2020  کو مذکورہ بالا چار زونل ریلوے میں 1786  پلوں کی مرمت / بازآبادکاری وغیرہ کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ معلومات ریلوے اور کامرس وصنعت  کے مرکزی وزیر جناب پیوش  گوئل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں فراہم کیں۔

**********

  م ن۔ وا۔رم

(22-09-2020)

U- 5715



(Release ID: 1657635) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Punjabi