سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

ماہرین کی کمیٹی ٹرانس جینڈرکمیونٹی کودر پیش مسائل کاگہرائی سے مطالعہ کرے گی

Posted On: 21 SEP 2020 4:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،21تمبر؛ٹرانس جینڈر( تیسری صنف ) افراد اوران کی فلاح کے حقوق کے تحفظ کے لئے 10.01.2020کو ٹرانس جینڈرافراد (حقوق کا تحفظ )کاقانون ، 2019نافذ کیاگیاتھا ۔ یہ قانون تیسری صنف کے افراد کی شناخت کو تسلیم کرنے  ، امتیازی سلوک کی روک تھام ، حکومت کے ذریعہ فلاحی اقدام، اداروں اوردیگرافراد کی جواب دہی ،  ٹرانس جینڈرافراد کی تعلیم ، سماجی تحفظ اورصحت تیسری صنف کے افراد کے لئے قومی کونسل جیسی سہولیات فراہم کرتاہے ۔

سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت میں ماہرین کی ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو ٹرانس جینڈرکمیٹی کو درپیش مسائل کا گہرائی سے مطالعہ کرے گی اور ان کے حالات کو بہتربنانے کے لئے موزوں اقدام کی سفارش کرے گی ۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایاہے کہ ٹرانس جینڈرکمیونٹی پسماندہ اورکمزورہے اورانسانی ترقی کے اشاریوں خاص کر تعلیم اورروزگارمیں کافی پیچھے ہے ۔

مذکورہ بالا کے علاوہ یہ قانون تیسری صنف کے افراد کو بغیرکسی بھید بھاو کے اوردوسروں سے برابری کی بنیاد پر شمولیتی تعلیم فراہم کرتاہے اور روزگارمیں ان کے خلاف کسی بھی قسم کے امتیاز پرپابندی عائد کرتاہے ۔

یہ اطلاع آج راجیہ سبھامیں ایک تحریری جواب میں سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے  وزیرمملکت جناب رتن لال کٹاریائن نے دی۔

 

 ***************

 

                                                                                                                                                 

)م  ن ۔ ق ت۔ ع آ:)

U-5708



(Release ID: 1657631) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Punjabi