امور داخلہ کی وزارت

تبلیغی جماعت کے لوگوں کی گرفتاریاں

Posted On: 21 SEP 2020 4:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  21 /ستمبر 2020 ۔ دہلی پولیس نے جیسی کہ اطلاع دی ہے کہ کووڈ-19 وبا پھوٹ پنے کے بعد مختلف حکام کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط / احکامات کے باوجود ایک بند احاطے میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے، جہاں وہ کافی دنوں تک کسی سماجی فاصلے یا ماسک یا سینیٹائزر کے بغیر رہے۔ ان کا یہ عمل بھی کورونا وائرس پھیلانے کا ایک سبب بنا۔

دہلی پولیس 29 مارچ 2020 سے اب تک دہلی کے نظام الدین ہیڈ کوارٹر سے تبلیغی جماعت کے 2361 لوگوں کو باہر نکال چکی ہے۔

دہلی پولیس نے جماعت کے 233 لوگوں کو گرفتار کیا۔ جماعت کے امیر مولانا محمد سعد کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ بہرحال جاری ہے۔

دہلی پولیس نے تبلیغی اجتماع کے تعلق سے ایک معاملہ تعزیرات ہند کی دفعات 304/ 308/ 336/ 188/ 269/ 270/ 271/ 120- بی، غیرملکیوں سے متعلق ایکٹ مجریہ 1946 کی دفعہ 14 بی، عالمی وبائی بیماریوں سے متعلق ایکٹ مجریہ 1897 کی دفعہ تین اور آفات کے بندوبست سے متعلق ایکٹ مجریہ 2005 کی دفعات 51/58 کے تحت درج کیا ہے۔

امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاعات فراہم کیں۔

 

******

م ن۔ ر ف۔ م ر

U-NO. 5683



(Release ID: 1657577) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Marathi , Punjabi , Tamil