امور داخلہ کی وزارت

جموں وکشمیرکے لئے مستقل سکونت حاصل کرنے کے سرٹیفیکٹ کے لئے درخواست   

Posted On: 20 SEP 2020 5:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،20ستمبر : جموں وکشمیرسرکارکی طرف  سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق مجموعی طورپر 2113879، افراد نے مستقل سکونت حاصل کرنے کے سرٹیفیکٹ کے لئے درخواستیں دی ہیں ۔

جموں و کشمیر کے مستقل سکونت فراہم کرنے کے (ضابطے ) اصول 2020کے 5ویں اصول کے مطابق بہت سے دستاویزات ایسی ہیں ،جنھیں درخواست کے ساتھ منسلک کرنا لازم ہے ۔ ان درخواستوں کو مسترد کردیاجاتاہے جن کے ساتھ مذکورہ دستاویزات منسلک نہیں کی جاتیں ۔ جموں وکشمیر سرکارکا یہ متعلقہ آرڈران کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے : https://jkgad.nic.in

درخواست کے ساتھ مذکورہ دستاویزات منسلک نہ کرنے کے باعث ابھی تک 121630درخواستوں کو مسترد کیاجاچکاہے ۔

جموں و کشمیرانتظامیہ نے 1679520 مستقل سکونت کے سرٹیفیکٹ جاری کئے ۔

مشرقی پاکستان سے ترک وطن کرکے آنے والوں کو راحت فراہم کرنے اوران کی بازآبادکاری کے لئے ہندوستان کی سرکارنے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے ۔ ان میں مندرجہ ذیل اقدامات شامل ہیں :

1-ان تارکین وطن کو کھانا ، رہنے کی جگہ اوردیگرسہولیات فراہم کرنے کے لئے سرکارنے راحت کیمپ کھولے ہیں ۔ کیمپ سے باہررہنے والے تارکین وطن کو بھی بازآبادکاری کی امداد فراہم کی گئی ۔

2-کسان خاندانوں کو زمین فراہم کرائی گئی یازمین خریدنے اورزراعتی آلات خریدنے کے لئےقرض  فراہم کیاگیا ۔غیرکسان کنبوں کو کاروبارکرنے ، چھوٹے پیمانے پرتجارت کرنے اور پیشہ ورانہ مواقع تلاش کرنے کے لئے قرضے فراہم کئے گئے ۔

3-بڑی تعداد میں پیشہ ورانہ اور تربیتی اسکیمیں متعارف کرائی گئیں ۔

4-بے گھرافرادکو سہولتیں فراہم کی گئیں  اور نجی صنعت کاروں کو بے گھرافراد کو روزگارکی سہولیات فراہم کرنے کے لئے صنعتوں کو قائم کرنے کی راہ ہموار کی گئی ۔

جموں و کشمیر کے بازآبادکاری کے صوبہ جاتی آفیسر( پی آراو) کے ذریعہ تیارکردہ اندراجوں کی ریکارڈ کے مطابق ، 1971کی بھارت ۔ پاکستان جنگ کے دوران چھمب نیابت علاقے سے بے گھرہوئے کنبوں میں سے مجموعی طورپر  6565خاندانوں کا اندراج کیاگیا۔1971کے بے گھرہوئے کنبوں کے لئے ، آب پاشی والی 4 ،ایکڑزراعتی آراضی یاغیرآبپاشی والی 6ایکڑزراعتی آراضی دی گئی تھی ۔ 7500روپے کا نقد معاوضہ بھی ہرایک خاندان کودیاگیا۔بے گھرہوئے کنبوں کی بازآبادکاری کا مکمل عمل کی دیکھ بھال ،چھمب بے گھرہوئے افراد کی بازآبادکاری کی اتھارٹی ( سی ڈی پی آراے ) نے کی ۔

1947کی بھارت ۔پاکستان کی جنگ کے باعث ، پاکستان کے مقبوضہ جموں و کشمیر ( پی اوجے کے ) سے مجموعی طورپر 31616کنبے بے گھرہوگئے تھے ، جن میں سے 26319کنبوں کا اندراج ہوگیاتھااور انھیں پہلے کی جموں وکشمیر ریاست میں بسادیاگیا۔ ابتدامیں مجموعی طورپر جن 5300کنبوں کا  جموں وکشمیر کے پی آراومیں اندراج ہواتھا انھیں ملک کے دیگرحصوں میں بسادیاگیاتھا۔

1947کے بے گھرہوئے ان کنبوں کے لئے جوکہ جموں وکشمیرمیں رہ گئے تھے ، جموں وکشمیر کی سرکارنے فی کنبہ ، 4سے 8ایکڑ تک کی زرعی آراضی بھی الاٹ کی تھی ۔ جو شہری علاقوں میں بس گئے تھے انھیں فی خاندان 3500روپے کی نقد امداد کے ساتھ پلاٹ یاکوارٹرفراہم کئے گئے تھے ۔ ان خاندانوں کو جنھیں مذکورہ پیمانے کے مطابق آراضی الاٹ نہیں کی جاسکی تھی، زمین کے فقدان کے بدلے حکومت ہند نے نقد معاوضہ فراہم کرایاتھا۔ دیگرافراد کی بازآبادکاری کے لئے مقررہ پیمانے کے مطابق زمین ، پلاٹ یاکوارٹرفراہم کئے گئے تھے ۔ بے گھرہوئے کنبے جو جموں وکشمیرمیں نہیں بس پائے تھے انھیں ان کے اندراج کے وقت 3500روپے کی نقدرقم فراہم کی گئی تھی ۔

پی اوجے کے اورچھمب کے بے گھرہوئے کنبوں کے مصائب کو کم کرنے کے لئے حکومت ہند نے وزیراعظم کے ترقیاتی پیکیج ۔ 2015کے تحت 22دسمبر ،2016کو 2ہزارکروڑروپے کی مالیت کے ایک بازآبادکاری پیکیج کو منظوری دی ۔ اس پیکیج کے تحت بے گھرہوئے خاندانوں میں سے ہرایک خاندان کو 5.5لاکھ روپے کی (مرکز کا حصہ 549692روپے اور ریاست کا حصہ 308روپے ہے )ایک مرتبہ دی جانے والی مالی امداد فراہم کی گئی ہے ۔

ستمبر ،2019میں حکومت ہند نے  پی اوجے کے5300کنبوں میں سے،ان بے گھرہوئے کنبوں کو شامل کرنے کی منظوری بھی دے دی جوابتدامیں جموں وکشمیر سے باہرچلے گئے تھے لیکن بعد واپس آکرجموں وکشمیر میں بس گئے تھے ۔اس طرح کے خاندان بھی ایک مرتبہ دی جانے والی 5.5لاکھ روپے فی خاندان کی مالی امداد حاصل کرنے کے لئے اہل ہیں ۔

جموں وکشمیر کی سرکارکے ذریعہ فراہم کردہ معلومات کے مطابق دفعہ 370اور 35 اے کے خاتمے کے بعد جموں وکشمیر سے کسی بھی کشمیری خاندان نے ہجرت نہیں کی ہے ۔ کشمیری پنڈتوں کو نئے ضابطوں کے تحت مستقل سکونت کے سرٹیفیکٹ جاری کئے گئے ہیں ۔ یہ ایک مسلسل کارروائی ہے ۔

یہ معلومات داخلی امور کے وزیرمملکت ، جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ۔

*************

( م ن۔اع ۔  ع آ)

(21.09.2020)

U - 5659



(Release ID: 1657189) Visitor Counter : 157


Read this release in: English , Assamese , Bengali , Tamil