امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
این سی ڈی آر سی کی طرف سے صارفین کی شکایات کی سنوائی ملتوی
Posted On:
20 SEP 2020 5:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20؍ستمبر،صارفین کے تحفظ سے متعلق قانون – 2019 اور صارفین کے تحفظ (صارفین کمیشن کا عمل) سے متعلق ضابطوں 2020 کے تحت، ان کیسوں کے جلد نمٹارے کی بات کہی گئی ہے۔ کیسوں کے بروقت نمٹارے کو یقینی بنانے کے لئے یہ کہا گیا ہے کہ التوا کچھ غیر معمولی حالات میں ہی کیا جائے گا اور اس کے لئے وجہ، تحریری شکل میں بتانا ہوگی۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی بھی طرح کے حالات میں التوا کی درخواست کی صورت میں صارفین کمیشن، جب تک کہ کوئی صحیح جواز پیش نہ کردیا گیا ہو،ملتوی کرنے کے لئے موقع کی مناسبت سے کوئی ہرجانہ عائد کرسکتا ہے۔
کونفونیٹ پورٹل پر دستیاب اعداد وشمار کے مطابق پچھلے تین سال میں صارفین کی طرف سے داخل کی گئی درخواستوں اور صارفین کے تنازعات کے نمٹارے سے متعلق قومی کمیشن کی طرف سے ان درخواستوں کے نمٹارے کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
سال
|
داخل کی گئی درخواستیں
|
نمٹائی گئی درخواستیں
|
2017
|
3907
|
1303
|
2018
|
2839
|
1405
|
2019
|
2459
|
1435
|
صارفین کے تنازعات کے نمٹارے سے متعلق قومی کمیشن میں داخل کی گئیں بہت سی شکایتوں کے مخرج کی، ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مطابق تفصیلات کا بندو بست نہیں کیا جارہا ہے۔
دستیاب معلومات کے مطابق قومی کمیشن ، ریاستی کمیشنوں اور سبھی ضلع کمیشنوں میں فی الحال 534 صدور اور 1140 ارکان فائز ہیں۔
یہ معلومات صارفین کے امور، خورام اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت جناب دانوے راؤ صاحب دادا راؤ نے آج لوک سبھا کو دی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن- ا س- ق ر)
(21-09-2020)
U-5662
(Release ID: 1657180)
Visitor Counter : 183