سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
‘‘آتم نربھرتا ہمارے مطالبات پورے کیے جانے کے بارےمیں ہے جو خاطر خواہ اور قابل حصول ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ اس کام کو ایسےمعیار کے ساتھ کرنے کی ضرورت ہے جسے پوری دنیا میں تسلیم کیا جائے’’: ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما
Posted On:
18 SEP 2020 5:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی،18 ستمبر، سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ کس طرح سائنس خود کفالت کی ہماری مہم میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ انھوں نے یہ بات ایک قومی ویبینار میں کہی جس کا موضوع تھا ‘آئی- ایس ٹی ای ایم: اے گیٹ وے فار آر اینڈ ڈی کمیونٹی اینڈ جی او آئی انیشیٹیوز ٹوورڈ آتم نربھر بھارت’۔
پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا کہ ‘‘آتم نربھرتاہر ایک مولیکیول صرف بھارت میں تیار کرنے کے بارے میں نہیں ہے بلکہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے صحیح قسم کے اسٹیکچروں اور طریقہ کار کے بارے میں ہے جس کے ذریعے وہ تمام چیزیں جو انتہائی ضرورت کی ہیں وقت پر اور کافی مقدارمیں فراہم ہیں اور یہی ایک چیزہے جو کووڈ-19 نے ہمیں سکھائی ہے’’۔ ایک روزہ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے یہ بات کہی۔
ویبینار کا انعقاد انڈین سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انجیئرنگ فیسلیٹی میپ (آئی –ایس ٹی ای ایم ) نے ورچوئلی کیا تھا اس میں بھارت سرکار کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر نے آئی آئی ٹی الوبینی ایسوسی ایشن کی ایک سماجی تعلیمی اسکیم نیشنل ایجوکیشن اینرچمنٹ ان ولیجز (این ای ای وی) کے تعاون سے کیا تھا۔ ویبینار کا انعقاد 17 ستمبر 2020 کو کیا گیا تھا۔
پروفیسر آشوتوش شرما نے آتم نربھر بھارت کے تعلق سے بھارت سرکار بعض ا قدامات کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ندھی اسکیم یعنی (نیشنل انیسیٹیو آن ڈیولپنگ اینڈ ہارنیسنگ انوویشن)میں امداد کی ہے اور پچھلے پانچ برسوں میں ہمارے اسٹارٹ ا پ کے نتائج پچاس برسوں میں سب سے بہتر رہے ہیں۔
انھوں نے ریاستی یونیورسٹیوں / کالجوں اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں باضابطہ طور پر کام کرنے والے اساتذہ کے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے سلسلے میں ٹیچر ایسوسی ایٹ شپ فار ریسرچ ایکسیلنس (ٹی اے آر ای) جیسی اسکیموں کا ذکر کیا۔
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:5635
(Release ID: 1656785)
Visitor Counter : 105