جل شکتی وزارت
جل جیون مشن کے تحت اسمارٹ سپلائی میجرمینٹ اور مانیٹنگ سسٹم کے لیے آئی سی ٹی کا بڑا چیلنج
Posted On:
18 SEP 2020 3:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی،18 ستمبر، قومی جل جیون مشن نے الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کے شراکت داری میں ‘ اسمارٹ واٹر سپلائی میجر مینٹ اینڈ مانیٹنگ سسٹم’ فروغ دینے کے لیے ایک تخلیقی اختراعی، ماڈیولر اور کفایتی حل تلاش کرنے کے سلسلے میں ایک آئی سی ٹی گرانڈ چیلنج کی شروعات کی ہے۔ جسے گاوں کی سطح پر لگایا جائے گا۔ یہ آئی سی ٹی گرانڈچیلنج بھارتی ٹیکنیکل اسٹارٹ اپ، ایم ایس ایم ایز، بھارتی کمپنیوں اور بھارتی ایل ایل پیز سے تجویزیں طلب کرے گا۔
جل جیون مشن (جے جے ایم) کا مقصد 2024 تک دیہی علاقے کے ہر گھر کے لیے فنکشنل ہاؤس ہولڈ ٹیپ کنکشن (ایف ایچ ٹی سی) فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام میں گھر کے دروازے پر خدمات کی فراہمی پر توجہ دینا ہے۔ یعنی پانی کی مناسب مقدار میں اور مناسب معیار کی فراہمی باقاعدہ طور پر کی جائے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ پروگرام کی باضابطہ نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے اور معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی خاطر خدمات کی فراہمی کے اعداد وشمار خود بخود فراہم ہوتے رہیں۔ پانی کی سپلائی کے بنیادی ڈھانچے کے ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے ملک کو درپیش بعض بہت سے بڑے مسئلے حل ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کے ذریعے مستقبل کے چیلنجوں کا اندازہ لگایا جاسکے گا۔ اور ان پر توجہ دی جاسکے گی۔
اس سے اسمارٹ دیہی ، پانی کی فراہمی کا ماحولیاتی نظام قائم کیا جاسکے گا۔ اس چیلنج کے ذریعے یہ موقع ملے گا کہ جل جیون مشن کے کاز کے لیے کام کیا جائے اور دیہی علاقے کے ہر گھر کے لیے فنکشنل ہاؤس ہولڈ ٹیپ کنکشن کے ذریعے پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
اس سلسلے میں آزمائشی کام 100 گاؤوں میں کیاجائے گا۔ بہترین حل نکالنے والے کو 50 لاکھ کا نقد انعام دیا جائے گا اور دوسرے نمبر پر آنے والوں کو 20-20 لاکھ روپئے کا انعام دیا جائے گا۔کامیاب ڈیولپرس کو یہ موقع ملے گا کہ وہ ایم آئی ای وائی کے حمایت یافتہ انکیوبیٹر/ سی او ای ایس میں شامل ہوجائیں اور اپنی صلاحیتوں کی مزید آبیاری کریں۔ اس سے آتم نربھر بھارت ڈیجیٹل انڈیا اور میک ان انڈیا جیسی اسکیموں کے خیال اور ان پر اعتماد کو تقویت ملے گی۔
چیلنج کی تفصیلات ویب سائٹ https://jjm.gov.in/ پر دستیاب ہیں۔
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:5610
(Release ID: 1656589)
Visitor Counter : 174