وزارتِ تعلیم
شکشا پرو انیشیٹیو کے تحت ‘‘فاؤنڈیشنل لیٹریسی اینڈ نیومیریسی’’ پر ویبینار
دو ہزار بیس کی قومی ایوارڈ یافتہ ایک ٹیچر نے ہمارے اسکولوں میں فاؤنڈیشنل لیٹریسی اور نیومیریسی پر عمل درآمد کے چیلنجوں کے بارے میں اپنے تجربات سے آگاہ کیا
Posted On:
18 SEP 2020 5:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی،18 ستمبر، شکشا پرو انیشیٹیو کے تحت وزارت تعلیم نے ‘فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ نیومیریسی’ کے بارے میں ایک ویبینار کا انتعقاد کیا جس کا مقصد نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی 2020) کی خصوصیات کو اجاگر کرنا تھا۔ شکشا پرو کا انعقاد 8 سے 25 ستمبر 2020 تک کیا جارہا ہے تاکہ نئی تعلیمی پالیسی 2020 کو آگے لے جانے کے لیے ٹیچروں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ اس اجلاس میں فیض یافتگان کے جس گروپ پر توجہ دینے کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا وہ تھا اسکول سے پہلے اور لوور پرائمری کے ٹیچر، اسکول کے سربراہ، والدین ، تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تعلیم کے محکمے۔
جن ماہرین نے اس اجلاس میں شرکت کی وہ تھے۔
- این سی ای آر ٹی کے پی ڈی کے سربراہ پروفیسر انوپ راجپوت۔
- این سی ای آر ٹی کی الیمنٹری تعلیم کے محکمے کی پروفیسر اوشا شرما۔
- دہرہ دون، اتراکھنڈ کے اکلیویا ماڈل ریزیڈنشل اسکول کی وائس پرنسپل محترمہ سدھا پینولی۔
پروفیسر انوپ راج پوت نے فاؤنڈیشنل لٹریسی اور نیومیریسی کے بارے میں ایک جامع مقالہ پیش کیا جس کے بعد پروفیسر اوشا شرما نے فاؤنڈیشنل لٹریسی کے بارےمیں اپنا مقالہ پیش کیا۔ اور 2020 کی قومی ایوارڈ یافتہ ٹیچر محترمہ سدھا پینولی نے اسکولوں میں فاؤنڈیشنل لیٹریسی اور نیومیریسی کے سلسلے میں درپیش چیلنجوں کے اپنے تجربات بیان کیے۔
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:5616
(Release ID: 1656588)
Visitor Counter : 121