وزارت خزانہ

کسٹم سے متعلق (تجارتی سمجھوتوں کے ضابطوں کی ابتدا) کے اصولوں 2020 پر عملد رآمد 21 ستمبر 2020 سے شروع ہوگا

Posted On: 18 SEP 2020 5:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18 ستمبر،  کسٹم(تجارتی سمجھوتوں کے تحت ضابطوں کی ابتدا) کے ضابطوں 2020 (سی اے اوآر ٹی اے آر 2020) جو 21 اگست 2020 کو مشتہر کیے گئے تھے وہ 21 ستمبر 2020 کو نافذ العمل ہوجائیں گے۔ درآمد کاروں اور دیگر ساجھے داروں کو نئے ضابطوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے 30 دن کا وقت دیا گیا تھا جس کے خاتمے پر ان ضابطوں پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔

سی اے آر او ٹی اے آر، 2020 پر عمل درآمد وزیر خزانہ کی 2020 کی بجٹ تقریر میں کیے گئے وعدے کے مطابق ہے جس کا مقصد ایف ٹی ایز کے غلط ا ستعمال سے  گھریلو صنعت کو تحفظ دینا ہے۔ وزیر خزانہ نے اپنی تقریر میں کہا تھا ‘‘ایف ٹی اے جو بے جادعوے پیش کرتا ہے اس سے گھریلو صنعت کو خطرہ در پیش ہے۔ اس طرح کی درآمدات کے لیے سخت جانچ پڑتال کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں کسٹم قانون 1962 میں مناسب  ضابطے شامل کیے جارہے ہیں’’۔

سی اے آراو ٹی اے آر، 2020 جسے سی بی آئی سی کے سرکولر نمبر30/2020- سی یو ایس، مورخہ 21 اگست 2020  سے متعلق سمجھا۔ مختلف تجارتی سمجھوتوں (ایف ٹی اے/ پی ٹی اے/ سی ای سی اے/ سی ای پی اے) کے تحت مقرر کیے گئے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے طریقہ کارمیں مدد دیتا ہے۔ اب درآمد کار کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ چیزوں درآمد سے پہلے ضروری نگہداشت کا انتظام کرے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ طریقہ کار پر پوری طرح عمل کیا گیا ہے۔ ان کم از کم معلومات کی ایک فہرست جو درآمد کار کو جاننا ضروری ہے عام رہنمائی کے ساتھ جاری کیے جانے والے ضابطوں میں فراہم کردی گئی ہے۔

نئے ضابطوں سے کسٹم کے ہاتھ مضبوط ہوں گے کہ وہ ایف ٹی ایز کے تحت ڈیوٹی میں رعایت کے غلط استعمال کی کوششوں کی روک تھام کرسکے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:5613



(Release ID: 1656584) Visitor Counter : 172


Read this release in: English , Hindi , Marathi