ریلوے کی وزارت

مسافر ڈبوں کی آئیسولیشن وارڈس میں تبدیلی

Posted On: 18 SEP 2020 5:32PM by PIB Delhi

ریلوےاور  تجارت و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج لوک سبھا میں تحریری جواب میں یہ اطلاع دی ہے کہ کورونا وائرس وبا سے نمٹنے کی غرض سے، بھارتی ریلوے کے ذریعہ، سال 2020 کے مارچ، اپریل، مئی اور جون کے مہینوں میں 5601 ریل کوچوں کو کووِڈ نگہداشت مراکز میں تبدیل کیا گیا۔ زونل ریلوے کے حساب سے ان کوچوں کے تبدیل کیے جانے سے متعلق تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

زونل ریلوے

آئیسو لیشن میں تبدیل کیے گئے ریل ڈبے

1

وسطی ریلوے

482

2

مشرقی ریلوے

381

3

مشرقی وسطی ریلوے

269

4

ایسٹ کوسٹ ریلوے

262

5

شمالی ریلوے

897

6

شمال وسطی ریلوے

141

7

شمال مشرقی ریلوے

217

8

شمال فرنٹیئر ریلوے

315

9

شمال مغربی ریلوے

266

10

جنوبی ریلوے

573

11

جنوب وسطی ریلوے

486

12

جنوب مشرقی ریلوے

338

13

جنوب مشرق وسطی ریلوے

111

14

جنوب مغربی ریلوے

320

15

مغربی ریلوے

410

16

مغربی وسطی ریلوے

133

 

میزان

5601

 

صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے ذریعہ جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق، ان اسپیشل ٹرین ڈبوں کا استعمال ریاستی حکومتوں کے ذریعہ صرف اس صورت میں کیا جائے گا جب ریاستی حکومتیں اپنی تمام تر طبی سہولیات کا استعمال کر چکی ہوں گی۔ آج کی تاریخ میں، ریاستی حکومتوں کے ذریعہ کیے گئے مطالبے کے مطابق بھارتی ریلوے کے ذریعہ 813 ریل ڈبے فراہم کرائے گئے ہیں۔

ان ڈبوں کو کووِڈ نگہداشت ڈبوں میں تبدیل کرنے کے لئے، معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں درمیانی سیٹ کو ہٹانا، ایک بیت الخلاء کو غسل خانہ میں تبدیل کرنا، طبی خدمات کی فراہمی اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔ کوچوں میں کی جانے والی تبدیلیوں اور آکسیجن سلینڈروں اور دیگر اشیاء سمیت طبی سہولیات کی فراہمی پر اوسط خرچ تقریباً 60000 روپئے فی کوچ ہے۔ کووِڈ نگہداشت کوچوں میں اوسط لاگت تقریباً 7000 روپئے فی مریض ہے۔

 

****

م ن۔ ا ب ن

U:5620


(Release ID: 1656560) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Punjabi , Telugu