ریلوے کی وزارت
ایودھیا ریلوے اسٹیشن کی تزئین کاری اور جدیدکاری
Posted On:
18 SEP 2020 5:29PM by PIB Delhi
ریلویز اور تجارت وصنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ‘‘مذہبی اور ثقافتی اہمیت کے حامل اسٹیشنوں کی ترقی کے سلسلے میں ایودھیا-اسٹیشن اور آس پاس کے علاقوں کی ترقی نو’’کے نام سے ایک کام کو منظوری دی گئی ہے۔ اس کام کی لاگت 104.77 کروڑ روپئے ہے۔ کُل اخراجات 20.61 کروڑ روپئے ہوئے ہیں۔مالی برس 21-2020 کیلئے اخراجات 18.16 کروڑ روپئے ہیں۔ اس پروجیکٹ کیلئے عمل درآمد کرنے والی ایجنسی رائٹس لمیٹیڈ کمپنی ہے۔
اس کام کےتحت اسٹیشن کی نئی عمارت، دو نئے جدیدترین فٹ اوور بریج، تمام موجودہ پلیٹ فارموں کی بہتری، موجودہ علاقوں کی ترقی اور بہتر سگنیج وغیرہ شامل ہیں۔
یہ کام جاری ہے اور مالی برس 22-2021 کے دوران اس کو مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 5627
(Release ID: 1656551)
Visitor Counter : 195