ریلوے کی وزارت

ریلوے پروجیکٹس

Posted On: 18 SEP 2020 5:31PM by PIB Delhi

ریلویز اور تجارت وصنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ ریلوے پروجیکٹوں کی منظوری زونل ریلوے کے اعتبارسے دی جاتی ہے اسٹیٹ کے اعتبار سے نہیں۔ کیوں کہ ہندوستانی ریلوے کا نیٹ ورک مختلف ریاستی حدود کے اندر پھیلا ہواہے۔ ہندوستانی ریلویز نے 513 ریلوے پروجیکٹس (نئی لائن گیج کی تبدیلی اور ڈبلنگ کا کام) کا آغاز کیا ہے۔ یہ پروجیکٹ منصوبہ بندی /منظوری اور عمل آوری کے مختلف مراحل میں ہے۔ پروجیکٹ وار تفصیلات بشمول لاگت خرچہ اور اخراجات ہندوستانی ریلویز کی ویب سائٹ www.indianrailways.gov.in پر عوامی ڈومین میں دستیاب ہے۔

ریلوے پروجیکٹوں کی تکمیل کا انحصار متعدد عوامل مثلاً ریاستی حکومت کے ذریعے جلد زمین کی تحویل، محکمہ جنگلات کے افسران کے ذریعے جنگلات کلیئرنس، متعدد حکام کی جانب سے قانونی کلیئرنس، رقبے کی ارضیاتی اور موسمی حالات، پروجیکٹس سائٹ کے علاقے میں قانون اور آرڈر کے حالات، موسمی حالات کے سبب خاص پروجیکٹس سائٹ کیلئے ایک سال میں کام کے مہینوں کی تعداد وغیرہ پر ہے۔ یہ تمام عوامل پروجیکٹ در پروجیکٹ  مختلف ہوتے ہیں اور پروجیکٹ کی تکمیل کے اوقات کو متاثر کرتے ہیں۔

19-2014 کے دوران بنیادی ڈھانچے اور سیفٹی کاموں کیلئے مختص اوسط سالانہ بجٹ بڑھ کر 26026 کروڑ روپئے فی سال ہوگیا ہے۔ یہ رقم فی سال 11527 کروڑ روپئے (14-2009 کے دوران) سالانہ تھی جو کہ 14-2009 کے اوسط سالانہ بجٹ سے 126 فیصد زیادہ ہے۔ 20-2019 کے دوران مختص بجٹ مزید بڑھ کر 39836 کروڑ روپئے ہوگئے جو کہ 14-2009 کے مختص سالانہ بجٹ سے تقریباً 245فیصد زیادہ ہے اور یہ بنیادی ڈھانچے اور سیفٹی کاموں کیلئے کسی بھی مالی سال میں اب تک کا سب سے زیادہ خرچہ ہے۔

 

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 5625


(Release ID: 1656548) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Assamese , Punjabi