محنت اور روزگار کی وزارت

ای ایس آئی سی نے اٹل بمت کلیان یوجنا کے تحت بے روزگاری فوائد کے دعووں کے داخلے کے لئے ہدایات جاری کیں

Posted On: 17 SEP 2020 6:02PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کی ترقیات (ڈونر) کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت (عملہ) عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں بتایا ہے کہ ای ایس آئی سی  نے متاثرہ کارکنان کے لئے دعوے داخل کرنے کے سلسلے میں ہدایا ت جاری کر دی ہیں تاکہ یہ افراد حال ہی میں توسیع شدہ اٹل بیمت کلیان یوجنا کے تحت راحت کے دعوے پیش کر سکیں۔ واضح رہے کہ اس یوجنا کے تحت راحت کی رقم ان افراد کو ادا کی جانی ہے جو ای ایس آئی سی کے اراکین ہیں اور جن کا روزگار ختم ہو چکا ہے ۔راحت حاصل کرنے کے لئے دعوے درج ذیل ویب سائٹ پر آن لائن طریقے سے فزیکل کلیم کے ساتھ مع حلف نامہ ، آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی اور بینک کھاتے کی تفصیلات کے ساتھ ای ایس آئی سی کے برانچ آفس میں بذریعہ ڈاک یا بذات خود داخل کیے جا سکتے ہیں۔ ویب سائٹ درج ذیل ہے

 www.esic.in۔

یہاں اس بات کا ذکر کیا جا سکتا ہے کہ ای ایس آئی سی کارپوریشن محنت و روزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کی صدر نشینی میں کام کرنے والا ایک ادارہ ہے اور اس نے فیصلہ کیا ہے کہ اٹل بیمت کلیان یوجنا کے فوائد کو مزید ایک سال کے لئے یعنی یکم جولائی 2020 سے 30 جون 2021 تک کی توسیع دی جائے ۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ اسکیم کے تحت بے روزگاری راحت کی شرح میں بھی اضافہ کیا جائے یعنی پہلے کی 25 فیصد کی شرح کے مقابلے میں اجرت کی 50 فیصد کی شرح پر راحت فراہم کی جائے اور بیمہ یافتہ کارکنان جنہوں نے کووِڈ۔19 وبائی مرض اور متعلقہ لاک ڈاؤن کے نتیجے میں اپنے روزگار سے ہاتھ دھو لیے ہیں یعنی وہ روزگار سے محروم ہوگئے ہیں۔ ان سے متعلق استحقاقی شرائط میں بھی رعایت فراہم کی جائے۔ موجودہ رہنما خطوط کے تحت بے روزگاری فوائد کے دعوے آجروں کے توسط سے داخل کیے جانے تھے۔ جناب گنگوار نے کہا کہ ایک اہم رعایت دیتے ہوئے اب یہ دعوے متعلقہ ای ایس آئی سی برانچ دفاتر میں براہِ راست داخل کیے جا سکتے ہیں۔ توسیع شدہ فوائد اور رعایت شدہ شرائط 24 مارچ 2020 سے 31 دسمبر 2020 کے دوران نافذ العمل رہیں گی۔ اس سلسلے میں ایک نوٹ بھی جاری کیا جا چکا ہے۔ راحت براہِ راست کارکنان کے بینک کھاتوں میں ادا کی جائے گی۔

 

********

م ن۔اب ن

 (U: 5573)



(Release ID: 1656107) Visitor Counter : 136