خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
لاک ڈاؤن کی مدت میں خواتین کے خلاف گھریلو تشدد میں اضافہ
Posted On:
17 SEP 2020 3:57PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،17 ستمبر / اپریل ، 2020 ء سے جون ، 2020 ء کی مدت کے دوران قومی قانونی خدمات اتھارٹی ( این اے ایل ایس اے ) سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گھریلو تشدد کے 2878 معاملات میں قانونی امداد فراہم کی گئی اور گھریلو تشدد سے خواتین کے تحفظ کے قانون – 2005 (پی ڈبلیو ڈی وی اے ) کے تحت 452 معاملات درج کرائے گئے ۔ 694 معاملات کو کاؤنسلنگ / ثالثی کے ذریعہ حل کیا گیا ۔
وزارت نے 25 مارچ ، 2020 ء کو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ایڈوائزری جاری کی تھی کہ ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران خواتین کی ہیلپ لائن اسکیم کے تحت ( مفت ٹیلی فون نمبر مختصر کوڈ 181 کے ذریعہ ) وَن اسٹاپ سینٹر اسکیم کے تحت خواتین کے تحفظ سے متعلق خدمات چالو رہنی چاہئیں ۔ اسی ایڈ وائزری میں گھریلو تشدد سے خواتین کے تحفظ سے متعلق قانون - 2005 کے تحت تحفظ دینے والے افسران اور جہیز پر پابندی کے قانون – 1961 کے تحت افسران کو لاک ڈاؤن کے دوران تشدد سے متاثرہ خواتین کو تحفظ اور امداد فراہم کرنی چاہیئے ۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے ایک تحریری سوال کے جواب میں فراہم کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 5546
(Release ID: 1655985)
Visitor Counter : 169