شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرقی ریاستوں میں عالمی وبا کے سبب اقتصادی نقصانات

Posted On: 16 SEP 2020 5:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16 ستمبر ،2020   /شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) ، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ،  عملے ، عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے عالمی وبا کے دوران آسام سمیت شمال مشرقی ریاستوں کی سرکاروں کو مدد دینے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ کووڈ  - 19 ہنگامی کارروائی اور صحت کے نظام کی تیاری سے متعلق پیکیج کے حصے کے طور پر ریاستوں کو مدد دینے کے لیے فنڈز جاری کیے گیے ہیں تاکہ وہ ٹیسٹنگ سہولتوں  میں تیزی لا سکیں ، اسپتال کے بنیادی ڈھانچے میں اضافہ کر سکیں، لازمی ساز و سامان ، دواؤں اور دیگر اشیاء کی خریداری کے ساتھ ساتھ نگرانی کی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔  پردھان منتری غریب کلیان یوجنا ، پردھان منتری غریب کلیان روزگار ابھیان  کے تحت  راحت اقدامات ، ایم ایس ایم ای اور این بی ایف سی کے لیے راحت اقدامات، ایم جی این آر ای بی ایف کے تحت اضافہ شدہ ایلوکیشن ، مُدرا قرضوں کے لیے سود میں کمی اور سماجی بنیادی ڈھانچے کے لیے فنڈ میں امکانی فرق کی اسکیم میں تبدیلی سے آسام سمیت سبھی شمال مشرقی ریاستوں کو فائدہ پہنچے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

2020۔09۔16

U – 5509


(Release ID: 1655984) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Bengali , Assamese , Telugu