کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جوتے اور چمڑے کی صنعت کے لئے ڈیولپمنٹ کونسل کا قیام
Posted On:
15 SEP 2020 6:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،15ستمبر2020: محکمہ برائے صنعت اور اندرونی تجارت( ڈی پی آئی آئی ٹی) نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے جوتے اور چمڑے کی صنعت کے لئے ڈیولپمنٹ کونسل ( ڈی سی ایف ایل آئی )قائم کی ہے۔ جناب آر کے گپتا دو سال تک ڈی سی ایف ایل آئی کے صدر رہیں گے۔چوبیس دیگر ممبران کو بھی نامزد کیاگیا ہے۔
جوتے اور چمڑے کی صنعت کے لئے ڈیولپمنٹ کونسل کا قیام بھارت میں جوتے اور چمڑے کے شعبوں کو مضبوط کرنے کے مقصد سے ترقیاتی اقدام کی تشکیل اور اس کے نفاذ کے لئے کیاگیا ہے۔گھریلو پیداوار کو بڑھانے اور برآمدات کی حوصلہ افزائی کے لئے ڈیولپمنٹ کونسل کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ بھارت میں اعلی معیار کی ورلڈ کلاس جوتے اور چمڑے کی مصنوعات کے فروغ، ڈیزائننگ اور مینوفیکچرنگ کے لئے مستقبل کی جانب مائل وژن تیار کرے۔
بھارت کے گزٹ میں شائع ہونے والے آرڈر کی ایک کاپی منسلک ہے۔
********
م ن۔ुुुुुुुुुुुुुق ت۔ن ع
(U: 5536)
(Release ID: 1655576)
Visitor Counter : 156