ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

جی-20وزرائے ماحولیات کی میٹنگ میں زمینی انحطاط  کو محصور کرنے اور مرجان ریف پروگرام پر عالمی اقدامات کا آغاز


ہندوستان، ایک بہتر دنیا کے لئے جی-20 ممالک کے ساتھ کام کرنے کا پابند- جناب پرکاش جاؤڈیکر

Posted On: 16 SEP 2020 8:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16؍اگست، جی-20 ممالک کے ماحولیات کی وزارتی میٹنگ (ای ایم ایم) آج  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہوئی۔ اس کی صدارت سعودی عرب کی مملک نے کی۔ ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ماحولیات ، تبدیلی آب وہوا اور جنگلات کے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کہ ہندوستان نے  ماحولیات  اور جنگلات نیز  جنگلاتی زندگی کو تحفظ فراہم کے ساتھ ساتھ آلودگی اور تبدیلی آب وہوا سے مقابلہ کرنے میں اہم اقدامات کئے ہیں۔

 جناب پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کہ ایک بہتر دنیا کے لئے ہندوستان جی -20 ممالک کے ساتھ کام کرنے کا پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرت نے انسان کو وسیع تر حیاتیاتی تنوع اور  ایکو نظام عطا فرمایا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان مرجان یعنی مونگے کی افزائش نسل کے لئے اقدامات کررہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آب وہوا کی تبدیلی کے ضمن میں ہندوستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات نمایاں رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  آب وہوا میں تبدیلی کے ساتھ دنیا کو اپنی بہترین مہارتوں کو بروئے کار لاکر  کام کرنا ہے، تاکہ  ٹھوس نتائج سامنے آسکیں گے۔

 

وزیر موصوف نے قومی ساحلی مشن پروگرام کی اُن اقدامات کو اجاگر کیا،جن کے تحت سرکار نے ملک میں ،مرجان کی نسلو ں کو تحفظ فراہم کرنے اور انہیں برقرار رکھنے کے لئے اٹھائے ہیں ۔  انہوں نے زمینی انحطاط کو روکنے اور آب وہوا میں تبدیلی کو کم سے کم کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے عالمی مقاصد کو حاصل کرنے کی جانب ہندوستان کی کوششوں کو بھی  ساجھا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس بات میں یقین رکھتا ہے کہ مساوات، ایک جیسی  لیکن مختلف طرح کی ذمہ داریاں، مالیاتی اور تکنیکی شراکت داریاں، کلیدی ستو ن ہیں اور ہندوستان پیرس معاہدے اور  موسم سے متعلق اس کے عزم کے کام کو خوش اسلوبی سے کرر ہا ہے۔ ہندوستان پیرس معاہدے کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے باقاعدہ اقدامات کررہا ہے اور  ان چند ملکوں میں سے ایک ہے جو اس معاہدے کی مکمل پابندی کررہے ہیں۔

Fotor_160025839166917.jpg

جناب جاؤڈیکر نے  زمینی انحطاط اور  مرجان ریف پروگرام کے لئے، عالمی اقدامات  اوراس سال جی -20  کے تحت  ،گیسوں کے اخراج  اور آب وہوا کی تبدیلی  کو درست کرنے سے متعلق  تبدیلی آب وہوا پرپیش کردہ ، دو دستاویزات کے آغاز کو سراہا۔

Fotor_160025556294156 (1).jpg

زمینی  انحطاط میں تخفیف کرنے سے متعلق عالمی اقدام کا مقصد، جی -20 ممبر ملکوں کے اندر اور عالمی پیمانے پر بھی، زمینی انحطاط کو روکنے، ختم کرنے اور تحفظ فراہم کرنے کے ،موجودہ طریقہ کار کے نفاذ کو، مستحکم کرنا ہے، جس میں دیگر  ایس ڈی جی کو حاصل کرنے کے ممکنہ اثرات اور نقصان نہ پہنچانے کے اصول پر عمل در آمد کو مد نظر رکھنا ہے۔

عالمی مرجان ریف  تحقیق وترقی کو تیز کرنے کے پلیٹ فارم  ہے جو عوامل پر مبنی  اختراعی قدم ہے، جس کا مقصد  مرجان ریف  کو تحفظ فراہم کرنے،  انہیں برقرار  کرنے اور  اپنانے نیز  مرجان ریف تحفظات کو بڑھانے اور ان کی مزید تخفیف کوروکنے کی جاری کوششوں اور عزائم میں  جدید تحقیق، اختراع اور صلاحیت سازی فروغ دینا ہے۔

جناب جاؤڈیکر نے ،ماحولیات کے وزراء  کی میٹنگ کے صدر نشیں ،عزت مآب انجینئر عبد الرحمان الفاضلی کے ساتھ ساتھ جاپان کے عزت مآب شنجرو کوئیزومی نیز اٹلی کے عزت مآب سریوکوسٹا ،کا بھی ،اس میٹنگ کو منعقد کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن- ا ع- ق ر)

U-5528



(Release ID: 1655572) Visitor Counter : 209


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali