ریلوے کی وزارت

شرمک اور اسپیشل ٹرین خدمات

प्रविष्टि तिथि: 16 SEP 2020 5:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  16/ستمبر 2020 ۔ کووڈ-19 عالمی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے روکنے ریلوے کی وزارت نے قومی سطح پر لاک ڈاؤن کے اقدام کے فوراً بعد تمام مسافر خدمات معطل کردی تھیں۔ اس کے بعد پھنسے ہوئے لوگوں کی نقل و حرکت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے خصوصی شرمک کا ایک مشن کے انداز میں بندوبست کیا گیا۔

ان خوصی شرمک ٹرینوں کو حسب مطالبہ اُس وقت چلایا گیا جب ریاستی حکومتوں نے حکومت کی طرف سے جاری کردہ پروٹوکول اور ہدایت کے مطابق ایسی ریل گاڑیاں چلانے کی مانگ کی تھی۔

ریاستی حکومتوں کی مانگ پر یکم مئی 2020 سے 31 اگست 2020 تک 4621 شرمک اسپیشل ٹرینیں چلائی گئیں۔ ان ٹرینوں کو پوری طرح سینیٹائز کیا گیا اور دورانِ سفر ریلوے کی حفاظتی فورس کھانے کی چیزوں اور پانی کے ساتھ شریک سفر رہی۔ ہندوستانی ریلوے نے لاک ڈاؤن کے دوران زرعی پیداوار، دواؤں اور دیگر ضروری چیزوں کی فراہمی کے لئے پارسل ٹرین سروسز کا بھی اہتمام کیا۔ بجلی کے شعبے کے لئے کوئلہ، غذائی اجناس اور کھاد جیسی لازمی اشیاء کی مناسب سپلائی کو بھی ریلوے نے لاک ڈاؤن کے دوران مختلف طریقوں سے پورا کرنے کو یقینی بنایا۔ ہندوستانی ریلوے نے مسافروں کی خدمات کو بتدریج بحال کرنے کے لئے 12 مئی 2020 سے خصوصی ریل گاڑیوں کی 15 جوڑیاں چلائیں اور یکم جون 2020 سے 100 جوڑی ٹرینیں چلائیں۔ اس کے بعد 12 ستمبر 2020 سے 43 جوڑی خصوصی ٹرینیں چلائی گئیں۔ سردست کووڈ-19 عالمی وبا کے بندوبست میں آسانی پیدا کرنے کے لئے ریاستی حکومتوں کے اندیشوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے صرف خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں، جن کے ٹھہرنے کے مقامات محدود رکھے گئے ہیں۔

ریلوے اور صنعت و تجارت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع مہیا کی۔

 

******

م ن۔ ر ف۔ م ر

U-NO.5490


(रिलीज़ आईडी: 1655503) आगंतुक पटल : 97
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Punjabi , Tamil