ریلوے کی وزارت

کسان ریل

Posted On: 16 SEP 2020 5:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16ستمبر  2020/کسان ریل پروجیکٹ کے تحت ، وزارت زراعت  اور کسانوں کی بہبود اور زراعت  /مویشی پروری/ماہی گیری ریاستی حکومتوں کے   محکموں کے مشوروں سے سبزیوں ، پھلوں اور  دیگر جلد خراب ہونے والے سامان کے ممکنہ  سرکٹس کی نشاندہی کی جارہی ہے۔  ان اشیا کی دستیابی  کےجائزہ کی بنیاد پر دونوں طرح کے ٹریفک   کا جائزہ لیاجارہا ہے، تاکہ  بہترین کارکردگی  اورپیمانے کی معیشتوں کو حاصل کیاجاسکے۔

کسان ریل پروجیکٹ  ٹرین  کی دو خدمات یعنی  دیولالی اور کولہاپور (مہاراشٹر) سے مظفر پور (بہار) اور  اننت پور (آندھراپردیش) سے  آدرش نگر (دہلی) پہلے ہی سے چل رہی ہیں۔

اس کے علاوہ ، یشونت پور (کرناٹک) سے  نظام الدین (دہلی)  کے لئے ایک اور ریل سروس  بہت جلد شروع ہوجائے گی۔

یہ  معلومات آج  ریلوے اور تجارت و صنعت کے وزیر  جناب پیوش گوئل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-5500



(Release ID: 1655468) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Marathi , Punjabi , Tamil