کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ایس ای زیڈ پرکوروناکا اثر

Posted On: 16 SEP 2020 4:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،16ستمبر  : اپریل سے اگست تک ایس ای زیڈ سے تجارتی برآمدات کے معاملے میں تقابلی بیان درج ذیل ہے :

تجارتی برآمدات ( اپریل -اگست ،2020)

پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران تجارتی برآمدات ( اپریل –اگست ، 2019)

81481کروڑروپے

130129کروڑروپے

تاہم پچھلے سال  کی اسی مدت کے مقابلے اپریل ،2020سے اگست ،2020کے دوران سروسزکی برآمدات میں 9فیصد کا اضافہ دیکھاگیاہے۔

کووڈ -19وباء کے دوران ایس ای زیڈ ڈیولپرس /معاون ڈیولپرس /اکائیوں کی آسانی کے لئے درج ذیل اقدام کئے گئے :

  1. متعدد شکایتیں درج کرانے کی آخری تاریخ 31.03.2020سے بڑھا کر 30.06.2020کردی گئی ہے ، جیسے کہ سہ ماہی پیش رفت رپورٹ  ( کیوپی آر) ، ایس اوایف ٹی ای ایکس فارم اورسالانہ کارکردگی کی رپورٹ ( اے پی آر)۔
  2. ڈیولپمنٹ کمشنرز ( ڈی سی ) کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندرالیکٹرانک طریقے سے منظوری کا خط ( ایل اواے ) اوردیگرشکایتوں کی جو آخری تاریخ کووڈوباء کی وجہ سے ختم ہوگئی تھی اسے آگے بڑھادیں ۔ اس کے علاوہ ڈی سی سے یہ بھی کہاگیاہے کہ اگرالیکٹرانک طریقے سے تاریخ کوآگے بڑھا نا ممکن نہ ہو تووہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کی وجہ سے ڈیولپر/معاون ڈیولپر/اکائیوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اورانھیں 30.06.2020تک ایڈہاک عبوری توسیع حاصل ہوجائے ۔

آئی ٹی /آئی ٹی  ای ایس اکائیوں کے ساتھ ساتھ ، ایس ای زیڈ کی غیرآئی ٹی /آئی  ٹی ای  ایس اکائیوں کو بھی گھرسے کام کرنے کے لئے ایس ای زیڈ کے باہرڈیسک ٹاپ /لیپ ٹاپ لے جانے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ اس کی وجہ سے خاص کرآئی ٹی /آئی ٹی ای ایس سیکٹرمیں برآمدات کو، لاک ڈاون کے باوجود مثبت ترقی درج کرانے کے قابل بنایاہے ۔

  1. ڈیولپمنٹ کمشنرکو اختیاردیاگیاہے کہ وہ ماسک ، سینٹائزر، گاؤن اوردیگر حفاظتی /احتیاطی مصنوعات /آلات جیسی ضروری اشیاء کی پیداوارکی وسیع برانڈنگ کی اجازت دیں بشرطیکہ منظوری دینے والی کمیٹی کے ذریعہ اس کی تصدیق کردی گئی ہو۔
  2. ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مالی سال 21-2020کے لئے مرکزی حکومت کی ایس ای زیڈ میں اکائیوں کے لئے پٹہ میں کوئی اضافہ نہیں ہوناچاہیئے ۔
  3. مرکزی حکومت کی ایس ای زیڈ کی تمام اکائیوں کے لئے پہلی چھ ماہی کے پٹے کی ادائیگی کی تاریخ 31جولائی ، 2020تک بڑھادی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ ڈیولپمنٹ کمشنرز سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ یکم اکتوبر، 2020سے شروعات کرکے پٹے کے کرایے کی پہلی دوسہ ماہی قسطوں کو چھ یکساں قسطوں میں تقسیم کرکے اداکریں ۔

ڈیولپمنٹ کمشنر ز سے یہ درخواست بھی کی گئی ہے کہ وہ  ریاستی حکومت /پرائیویٹ ایس ای زیڈ کے ڈیولپرس کو بھی اپنے اپنے علاقوں میں  اسی قسم کے راحتی اقدام کرنے کی صلاح دیں ۔

تمام ڈی سیز سے الیکٹرانک طریقے سے کام کرنے کا کلچراپنائیں اوروہ دوائیں ، ضروری اشیاء بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ دیگراکائیوں کو ضروری امداد فراہم کریں اور کووڈ کی گائیڈلائنس پرعمل کریں ۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں کامرس اورصنعت کے مرکزی وزیرجناب پیوش گوئل کے ذریعہ فراہم کی گئیں ۔

*************** 

 

)م ن ۔ ق ت۔ ع آ)U-5523

(17.09.2020)



(Release ID: 1655463) Visitor Counter : 84


Read this release in: Tamil , English , Manipuri , Telugu