کامرس اور صنعت کی وزارتہ

لاک ڈاؤن کے اثرات

Posted On: 16 SEP 2020 4:31PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،16 ستمبر / بھارت میں مجموعی بر آمدات  ( اشیاء اور خدمات ) میں اپریل تا جون ، 2020 ء  پچھلے سال کی اسی مدت  کے مقابلے 25.42 فی صد کی کمی آئی ہے ۔  البتہ  اِن اشیاء کی تازہ بر آمدات میں  بہتری کا اظہار ہوتا ہے ، جو اگست ، 2020 ء میں  بڑھ کر  منفی 12.66 ہو گئی ہے ۔ ملک گیر لاک ڈاؤن کے بعد رفتہ رفتہ معیشت کے بحال ہونے کے ساتھ ہی  صنعتی سرگرمیاں  معمول پر آنے لگی ہیں ۔  صنعتی پیداوار  کے عدد اشاریہ  ، آئی آئی پی میں ، جو  اعداد و شمار اور پروگراموں کے نفاذ کی  وزارت نے جون ، 2020 ء کے لئے جاری کئے ہیں ،  اپریل ، 2020 ء اور مئی ، 2020 ء میں بالترتیب 53.6 اور 89.5 کےمقابلے بڑھ کر 107.8 ہو گئی ہے ۔

          حکومت نے بر آمدات میں اضافے کے لئے مندرجہ ذیل اہم  اقدامات کئے ہیں :

  1. بیرونی تجارتی پالیسی   ( 20-2015 ء ) کی ویلیڈٹی میں ایک سال کا اضافہ کیا گیا  یعنی اسے بڑھا کر  31 مارچ ، 2021 ء کر دیا گیا اور  کووڈ – 19 کی وجہ سے اس میں رعایت دی گئی ہے ۔
  2. شپمنٹ  سے پہلے اور بعد میں بر آمداتی قرض  کی اسکیم کو  ایک سال کے لئے بڑھا کر  31 مارچ ، 2021 ء تک کر دیا گیا ہے ۔
  3. متعلقہ وزارتوں نے مختلف  شعبہ جاتی  مراعاتی پیکیج   نوٹیفائی کئے ہیں ، جن میں  الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کی وزارت کے ذریعے پیداوار سے مربوط  مراعات کی اسکیم  ( پی ایل آئی ) ، ادویات کے محکمے کے ذریعے بنیادی  اسٹارٹنگ مٹیریل  ( کے ایس ایم ) / ادویاتی انٹرمیڈیٹ اور  ایکٹیو فارما سیوٹیکل   اجزاء ( اے پی آئی ) کے لئے پی ایل آئی شامل ہے ۔
  4. بر آمد کاروں کے ذریعے  تجارت اور اضافی ایف ٹی اے کے استعمال میں سہولت کے لئے  سرٹیفکیٹ آف اوریجن کے لئے  مشترکہ  ڈجیٹل پلیٹ فارم ۔
  5. زراعت  ، باغبانی  ، مویشی پروری ، ماہی پروری اور  خوراک کی ڈبہ بندی  کے شعبوں  سے متعلق  زرعی بر آمدات  میں اضافے کی خاطر زراعت  کی برآمداتی  پالیسی   زیر نکات ہے ۔
  6. 12 چیمپئن سروس سیکٹر کے لئے خصوصی ایکشن پلان پر عمل کرکے خدمات کی بر آمدات کو فروغ دینے اور متنوع بنانے  کا کام  کیا جا رہا ہے ۔
  7. ضلع میں روز گار پیدا کرنے کی خاطر مقامی برآمد کاروں  / مینو فیکچرر  کی مدد کرکے  اضلاع کو  بر آمداتی مراکز  کے طور پر فروغ  دینے کے لئے ضلع میں  بر آمداتی صلاحیت والی اشیاء کی نشاندہی کرنا  اور  اس کی بر آمدات میں حائل  رکاوٹوں کو دور کرنا  ۔
  8. اشیاء  ، خدمات اور  صلاحیت سازی کے لئے لازمی تکنیکی معیارات  کو مستحکم کرنے  اور انہیں اختیار کرنے  / نافذ کرنے کے نظام کو مستحکم کرنا ۔
  9. بیرونی ملکوں میں  ہماری تجارت  ، سیاحت  ، ٹیکنا لوجی  اور سرمایہ کاری کے  اہداف  کو فروغ دینے کے لئے  بیرونی ملکوں میں بھارتی  مشنوں کو تقویت دینا ۔
  10. گھریلو صنعت   کی مدد کے لئے پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے ، جس میں  بینکنگ اور  مالی سیکٹر  کے لئے راحتی اقدامات ، خاص طور پر  ایم ایس ایم ای کے لئے  اقدامات شامل ہیں  ، جن کا بر آمدات میں بڑا حصہ ہے ۔

          یہ معلومات آج لوک سبھا میں  کامرس و صنعت کے مرکزی وزیر   جناب پیوش گوئل نے  ایک  سوال کے تحریری جواب میں دی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  5479



(Release ID: 1655421) Visitor Counter : 145