شہری ہوابازی کی وزارت

وندے بھارت مشن کے تحت ان بھارتیوں کی تفصیلات جنہیں واپس بھیجا گیا ہے

Posted On: 16 SEP 2020 6:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16 ستمبر ،2020   /وندے بھارت مشن ، بھارتی فضائی کمپنیوں اور چارٹرڈ پروازوں کی طرف سے چلائی جانے والی ان پروازوں پر مشتمل ہے جن کے ذریعے لوگوں کو ان کے ملک واپس بھیجا جاتا ہے۔ یہ ہوائی کمپنیاں بھارتی بھی ہے اور غیر ملکی بھی۔ وزارت خارجہ کی طرف سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق 31.08.2020  تک کی 5817 پروازوں کے ذریعے بھارتی باشندوں کو بلایا گیا۔ واپس بھیجے گیے بھارتیوں کی ملک کے حساب سے تفصیلات اور ریاست کے حساب  ان کے پہچنے کے اعداد و شمار ضمیمہ -  اے میں منسلک ہیں۔ (کلک کریں)

تمل ناڈو کی ریاستی سرکار کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق کل 585 وندے بھارت مشن پروازیں  پانچویں مرحلے کے آخر تک تمل ناڈو ریاست بھیجی گئیں۔ مرحلے وار تفصیلات ضمیمہ -  بی میں دی گئی ہیں۔ (کلک کریں)

یہ بات شہری ہوا بازی  کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں کہی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

2020۔09۔16

U – 5504



(Release ID: 1655398) Visitor Counter : 132