وزارت خزانہ
کووڈ-19وبا سے مقابلہ کرنے کے لئے عالمی بینک کی طرف سے ہندوستان کو دیئے جانے والے قرض کی تفاصیل
Posted On:
15 SEP 2020 6:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی،15؍اگست، عالمی بینک نے ابھی تک ہندوستان کی حکومت کو2.5 ارب ڈالر مالیت کے تین قرضے فراہم کرائے ہیں۔ یہ ہندوستانی حکومت کو، کووڈ-19 وبا سے مقابلہ کرنے میں حمایت دینے کے لئے فراہم کئے گئے ہیں، جس میں صحت کے لئے (ایک ارب ڈالر)، سماجی تحفظ کے لئے (0.75 ارب ڈالر) اور اقتصادی تحرکات کے لئے (0.75 ارب ڈالر) شامل ہیں اور اس کے فوائد تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے ہیں۔ مالیات اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراک سنگھ ٹھاکر نے یہ اطلاع آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔
مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ 1000 ملین ڈالر مالیت کی رقم ،تین اپریل 2020 کو صحت اقدامات سے متعلق پہلے قرضے کے طور پر حاصل ہوئی تھی۔ اس کا مقصد کووڈ -19 کو روکنے اور دیکھ بھال کرنے نیز اس سے درپیش خطرے کے لئے صحت اقدامات پر ہندوستانی سرکار کے 15000 کروڑ روپے کی رقم کو ذیلی طور پر سہارا دینا اور نیز عوامی صحت تیاری کے لئے قومی نظاموں کو مستحکم کرنا تھا۔ آج کی تاریخ تک اس میں سے 502.5 ملین ڈالر قرضے کے تحت تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ 750 ملین ڈالر مالیت کے دوسرے قرضے پر 15 مئی 2020 کو دستخط کئے گئے تھے، جس کا تعلق سماجی تحفظ کے اقدامات کرنا تھا اور یہ ہندوستان میں کووڈ – 19 کے دوران ’سماجی تحفظ کی دیکھ بھال کے پروگرام‘ کو تیز کرنے کے لئے حکومت ہند کو ایک بجٹ جاتی مدد کے طور پر حاصل ہوا تھا۔ اس کا مقصد پردھان منتری غریب کلیان پیکج (پی ایم جی کے پی) مستفیدین کے لئے امدادی اقدامات فراہم کرانا تھا۔ اس قرضے کو آج کے دن تک پوری طور پر تقسیم کردیا گیا ہے۔ 750 ملین ڈالر کی لاگت کے اس تیسرے قرضے پر 6 جولائی سن 2020 کو دستخط کئے گئے، جو حکومت ہند کو بجٹ جاتی حمایت فراہم کرنے کے لئے تھا اور جس کا مقصد آتم نربھر بھارت پیکج ایم ایس ایم ایز کو مدد فراہم کرنا تھا۔ آ ج کی تاریخ میں اس قرضے کو بھی پوری طور پر استعمال کیا جا چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن- ا ع- ق ر)
(16-09-2020)
U-5452
(Release ID: 1654962)
Visitor Counter : 155