کارپوریٹ امور کی وزارتت

کووڈ – 19 سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن مدت کے دوران کمپنیوں  / ایل ایل پی کو دی گئی راحت  / رعایت

Posted On: 14 SEP 2020 5:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  14  ستمبر ، 2020  / کارپوریٹ امور کی وزارت نے لاک ڈاؤن کے دوران بہت سی ترغیبات ، راحت / رعایت کے بہت سے اقدامات کیے ہیں تاکہ کووڈ – 19 وبا کے دوران کمپنیوں / ایل ایل پی  کے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔ یہ بات خزانے اور مالی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری سوال کے جواب میں کہی۔

ان اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے مندرجہ ذیل بیانات دیئے :

  • کمپنیوں کو نئے سرے سے شروع کرنے کی اسکیم 2020 (سی ایف ایس ایس) شروع کرنے  کے مطابق جنرل سرکلر نمبر  2020/12 مورخہ 30.03.2020 جس کا مقصد کمپنیوں کو اختیار دینا ہے کہ وہ دستاویزات بغیر اضافی فیس کے داخل کر سکیں اور استغاشہ  کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں سے ان کو استثنیٰ دیا جا سکے۔
  • ایل ایل پی سمجھوتے کی اسکیم 2020 شروع کرنا جس کے تحت ایل ایل پی کے فائدوں کے لیے سی ایف ایس ایس 2020 کے طور پر اسی طرح کے فوائد فراہم کرنا ۔
  • جنرل سرکلر نمبر 2020/14 کے مطابق کمپنیوں کی طرف سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بورڈ اور جنرل میٹنگ کے انعقاد  کا اختیار دینے کے لیے خصوصی شقیں شروع کرنا۔
  • شق نمبر 124 و 125 آر / ڈبلیو ، آئی ای پی ایف اے ( اکاؤنٹنگ ، آڈیٹ ، ٹرانسفر اور ریفنڈ ) 2016 کے ضابطوں کے تحت  شکایات داخل کرنے کے لیے خصوصی شقوں کا شروع کرنا۔
  • مورخہ 21.04.2020 بمطابق  جنرل سرکلر ، 31 دسمبر 2019 کو جن کمپنیوں کا مالی سال ختم ہوا ہے ان کمپنیوں کی طرف سے  بمطابق جنرل سرکلر نمبر 2020/20 اور 2020/28 ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جنرل میٹنگ کا انعقاد کرنے میں خصوصی راحت دیا جانا ۔
  • کمپنیوں کو مختلف سرگرمیوں پر سی ایس آر فنڈز خرچ کرنے کی اجازت دینا  جس میں حفظان صحت ، صفائی ستھرائی اور قدرتی آفات سے نمٹنا شامل ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U – 5375



(Release ID: 1654360) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Manipuri , Telugu