نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھو کھو اور کبڈی کو فروغ
Posted On:
14 SEP 2020 6:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 14 ستمبر 2020، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ امیچیور کبڈی فیڈریشن آف انڈیا اور کھو کھو فیڈریشن آف انڈیا، جن کو ملک میں کبڈی اور کھو کھو کھیلوں کے فروغ کے لئے حکومت کی منظوری حاصل ہے، کو وزارت اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی کئی اسکیموں کے تحت قابل قبول مالیاتی امداد اور دیگر مدد فراہم کرائی گئی ہے، اس کے علاوہ کبڈی اور کھو کھو دونوں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کا حصہ ہیں۔ کبڈی اور کھو کھو کو ایسے کھیلوں کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے جن کے باصلاحیت کھلاڑی مرکزی حکومت کے دفاتر میں گروپ سی کے عہدوں پر بھرتی کے اہل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
(2020۔09۔14)
U-5485
(Release ID: 1654355)
Visitor Counter : 169