بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کووڈ-19 وبا کی وجہ سے ایم ایس ایم ای شعبے کی بحالی کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے: گڈکری

Posted On: 14 SEP 2020 6:18PM by PIB Delhi

ایم ایس ایم ای کی وزارت نے ملک میں ایم ایس ایم ای شعبے کے فروغ اور ترقی کے لئے کئی اسکیمیں اور پروگرام شروع کئے ہیں۔ ان اسکیموں اور پروگراموں میں وزیر اعظم روزگار جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی)، اسکیم آف فنڈ فار ری جنریشن آف ٹریڈیشنل انڈسٹریز( ایس ایف یو آر ٹٰی آئی)، اختراع، دیہی صنعت اور صنعت کاری کو فروغ دینے کی اسکیم ( اے ایس پی آئی آر ای)، ایم ایس ایم ای کو اضافی قرض کے لئے سود پر مبنی امدادی اسکیم، بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کے لئے قرض ضمانتی اسکیم، مائکرو اینڈ اسمال انٹرپرائزر کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (ایم ایس ای۔ سی ڈی پی)، قرض سے مربوط پونجی سبسڈی اور ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اسکیم ( سی ایل سی ایس۔ ٹی یو ایس) شامل ہیں۔

حال ہی میں کووڈ-19 کے بعد حکومت نے آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت ملک میں بالخصوص کووڈ-19 وبا میں ایم ایس ایم ای شعبے کی مدد کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔

*        ایم ایس ایم ای کے لئے 20000 کروڑ کا ذیلی قرض۔

*        ایم ایس ایم ای سمیت کاروبار کے لئے 3 لاکھ کروڑ کے کولیٹرل فری آٹومیٹک قرض

*        ایم ایس ایم ای فنڈ آف فنڈس کے ذریعہ 50000 کروڑ کا ایکویٹی انفیوژن

*        ایم ایس ایم ای کی درجہ بندی کے لئے نیا نظرثانی شدہ معیار

*        دو سو کروڑ تک کی خریداری کے لئے کوئی عالمی ٹینڈر نہیں، اس سے ایم ایس ایم ای کو مدد ملے گی

وزیر اعظم کے ذریعہ یکم جون 2020 کو ایک آن لائن پورٹل 'چیمپئنس' شروع کیا گیا ہے۔ یہ شکایات کے ازالے اور ایم ایس ایم ای کی ہینڈہولڈنگ سمیت ای گورننس کے مختلف پہلووں پر محیط ہے۔ پورٹل کے ذریعہ 09-09- 2020 تک مجموعی طور پر 18723 شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔ آر بی آئی نے ایم ایس ایم ای پر مالی دباو کم کرنے کے لئے متعدد اقدامات کا اعلان بھی کیا ہے۔

بہت چھوٹی، چھوٹی اور متوسط درجہ کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔

**************

 

م ن۔ن ا۔ م ف    

 (14-09-2020)

U: 5394



(Release ID: 1654351) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Marathi , Telugu