وزارات ثقافت
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے شری گرو نانک دیو جی کی 550 ویں سالگرہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر سنگیت سندھیا کا افتتاح کیا
Posted On:
14 SEP 2020 5:00PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،14 ستمبر / ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے شری گرونانک دیو جی کی 550 ویں سالگرہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر کل نئی دلّی میں سنگیت سندھیا پروگرام کا افتتاح کیا ۔ تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرو نانک دیو جی دنیا کے لئے ایک مثال ہیں اور اُن کی تعلیمات آج بھی اہمیت کی حامل ہیں ۔
سنگیت سندھیا کا انعقاد 13 ستمبر ، 2020 ء کو حکومتِ ہند کی ثقافت کی وزارت کی سرپرستی میں اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس نے کیا تھا ۔ لوک سبھا کے پارلیمنٹ کے رکن اور معروف گلوکار جناب ہنس راج ہنس نے سنگیت سندھیا میں خوبصورت سِکھ کیرتنوں اور صوفی کلام سے سامعین کو مسحور کر دیا ۔
آئی جی این سی اے کے رکن سکریٹری ڈاکٹر سچھی دانند جوشی نے اپنے خیر مقدمی خطبے میں پورے سال ( 2020 ء – 2019 ء ) میں منعقد ہونے والی تقریبات کی تفصیلات پیش کیں ، جس میں کانفرنسز کی سیریز ، لیکچرس ، نمائشیں اور کَوی دربار ، اتر پردیش ، آسام ، گجرات ، راجستھان وغیرہ جیسے ملک کے مختلف حصوں میں منعقد کی گئیں ۔ کچھ اہم تقریبات آسام کے ڈبری صاحب ، گجرات کے وڈودرا ، اتر پردیش کے ایودھیا ، پریاگ راج ، راجستھان کے جودھپور اور چنڈی گڑھ کے پانی پت میں منعقد کی گئیں ۔ یہ تمام پروگرام کووڈ – 19 وباء کے سبب لاک ڈاؤن کے دوران بھی مسلسل منعقد کئے گئے ۔ اس کے علاوہ ، شری گرو نانک دیو جی پر کئی نئی کتابوں کا بھی اجراء کیا گیا ۔ مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء اور 150 سے زیادہ کویوں نے آن لائن کَوی دربار میں شرکت کی ۔ اس کے علاوہ ، سِکھ ازم کے پروفیسروں ، سینئر سوشل ورکروں اور دانشوروں کے ذریعے شری گرو نانک دیو جی کے مختلف پہلوؤں پر 15 آن لائن لیکچر بھی منعقد کئے گئے ۔
پروگرام کی نظامت آئی جی این سی اے کے کنزرویشن کے شعبے کے ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر اَچل پانڈیا نے انجام دی ، جب کہ ڈاکٹر ابھجیت دیکشت نے شکریہ ادا کیا ۔ اس تقریب کو براہ راست فیس بک پر نشر کیا گیا ، جب کہ تقریب کے مقام پر تقریباً 50 افراد نے کووڈ کے ضابطوں پر عمل کر تے ہوئے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 5389
(Release ID: 1654339)
Visitor Counter : 111