نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

بیڈمنٹن اسٹار چراغ سیٹی نے ایس اے آئی ممبئی کے ذریعہ منعقدہ فٹ انڈیا فریڈم رن پروگرام میں دوڑنے کے فائدوں کو اجاگر کیا

Posted On: 11 SEP 2020 9:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11ستمبر  2020/ بھارتی کھیل اتھارٹی  (اے اے آئی) کے ممبئی علاقائی مرکز نے جمعہ کو بیڈمنٹن کھلاڑی  چراغ شیٹی کے ساتھ  آن لائن بات چیت کا  اہتمام کیا ۔ اس بیڈمنٹن اسٹار کو  گزشتہ ماہ  ورچوئل  وسیلے سے منعقدہ   قومی کھیل   ایوارڈ تقریب میں  ارجن  ایوارڈ سے  نوازا گیا تھا۔ انہوں نے ان دنوں جاری  فٹ انڈیا فریڈم رن  کی اہمیت پر  بات چیت کی۔

Description: C:\Users\Admin\Downloads\Desktop\UNI\image0017OWH.jpg

کھیل کود کی وزارت کے ذریعہ منعقدہ یہ سب سے بڑی ملک گیر دوڑ ہے جسے  14 اگست کو نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے  مرکزی وزیر  جناب کرن رجیجو کے ذریعہ لانچ کیا گیا تھا۔  یہ دوڑ پروگرام 2 اکتوبر تک جاری رہے گا ۔ اس میں تمام  شعبوں کے کھلاڑی اور غیر کھلاڑی  شخصیات اور افراد   چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

چراغ نے کہا، ’’مجھے لگتا ہے یہ صرف  جسمانی بلکہ ذہنی فائدہ کے لئے  بھی ایک زبردست  پہل ہے۔ عوام کو   اس میں بڑھ چْرھ کر حصہ لینا چاہئے اور اسے زبردست طریقے سے کامیاب بنانا چاہئے۔ فٹ رہنے میں  کافی مدد رہنے کرتی ہے۔

بیڈمنٹن کھلاڑی نے یہ بھی کہا کہ  دوڑ کے ساتھ وابستہ  کچھ  سابق  خیالات کو بدلنا چاہئے۔ چراغ نے کہا ،  لوگوں کو لگتا ہے   کہ دوڑنے کے بعد تھک جائیں گے  لیکن دوڑنے کے بعد مجھے ہمیشہ محسوس ہوتا ہے کہ   گھر آنے کے بعد حقیقت میں  کایا پلٹ ہوگئی ہے۔ ایک عام انسان کے لئے بھی یہ ضروری ہے   کیونکہ   اس سے انہیں اپنے کام کے مقام پر زیادہ توانائی محسوس  ہوتی ہے، اس سے  آپ کو  جسمانی طاقت  ہونے کے ساتھ ساتھ دماغی  سکون بھی ملتا ہے۔  

بیڈمنٹن کوٹ میں   ساتویک رنگ کے ریڈی کے ساتھ  انوکھی  ساجھے داری کرنے والے تیئس سالہ اس بیڈمنٹن کھلاڑی نے ایمانداری سے حقیقت کو  اجاگر کیا  ۔ سال 2018کےدولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والے اس کھلاڑی نے  کہا ’’عظیم شخصیتیں آپ کو صرف کچھ حد تک  دوڑنے کی ترغیب دے سکتی ہیں لیکن  اس کے اندر سے  آنا ہوگا۔ آپ کو  دوڑنے کے   کچھ دنوں کے بعد  اندر سے  ملنے والی خوشی  کا احساس ہوگا۔ ساتھ ہی   دوڑنے کے علاوہ  آپ کو  مناسب غذا بھی لینا چاہئے۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-5319


(Release ID: 1653727) Visitor Counter : 145